کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

0
44

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے

سندھ حکومت نے بین الصوبائی بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفاقی حکومت کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں باضابطہ مطالبہ کریں گے کہ پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ سندھ کا بارڈر بند کیا جائے، زمینی سفر پر پابندی عائد کی جائے اور فضائی رابطہ بھی منقطع کیا جائے،

وزیراعلیٰ سندھ کرونا وائرس کے حوالہ سے آج شام پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں وہ صورتحال سے آگاہ کریں گے،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 76ہوگئی ہے

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

گزشتہ روز تک سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد35تھی،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قرنطینہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں تھے،110زائرین کے ٹیسٹ لیے تھے50مثبت آئے ہیں،کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،عوام سے درخواست ہے اس وبا کو سنجیدگی سے لیں،ہمیں ذمہ داری شہری کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں دفعہ 144نافذ ہے،شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے،عوام اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں،وفاقی،صوبائی حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،80رکنی میڈیکل ٹیم کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ہے،عام شہری کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں،

کرونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ،کتنے افراد میں ہوئی تشخیص

 

Leave a reply