ایلون مسک کی میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی

ایلون مسک برسوں سے انسٹاگرام پر تنقید کرتے رہے ہیں
0
46
elon

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لانچنگ کے کچھ گھنٹے بعد ہی بوکھلا گئے اور میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے ڈالی،

ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کیا گیا ہے، اس خط میں میٹا پر ٹویٹر کے سابق ملازمین کو نوکری دے کر تجارتی رازوں اورانتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام عائد کیا گیا ہے ،یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹا کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کروایا جا سکتا ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹویٹر میں متعدد تبدیلیاں کی گئی جن سے صارفین کا اس سروس کو استعمال کرنے کا تجربہ متاثر ہوا، ایلون مسک نے ٹویٹر سے کمائی شروع کر دی اور صارفین کو لوٹنا شروع کر دیا، بلیو ٹک کے لئے بھی رقم لینے لگا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ایک نئی ایپ کی ضرورت تھی جو ٹویٹر کا متبادل ہو، میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جانب سے ایپ تھریڈز کی لاؤنچنگ کی گئی ہے جس پر چند گھنٹوں میں پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہ

میٹا کی جانب سے ٹویٹر کے مقابلے پر نئی ایپ تھریڈز کو متعارف کرانے پر ایلون مسک کا ردعمل سامنے آیا تھا، ایلون نے ہمیشہ کی طرح میٹا کی نئی ایپ کی لانچ پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انسٹاگرام میں تکلیف کو چھپا کر جعلی خوشی کے اظہار سے ٹویٹر پر کسی اجنبی کا حملہ زیادہ بہتر ہے ،واضح رہے کہ ایلون مسک برسوں سے انسٹاگرام پر تنقید کرتے رہے ہیں

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

Leave a reply