پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ پاکستان کے خلاف مزموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ پاکستان کے خلاف مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے، جسے کشمیریوں پرمظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے جاری کیا گیا۔ ھارتی ایجنسی این آئی اے نے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، چارج شیٹ میں بی جے پی کے پاکستان مخالف بیانیے کوآگے بڑھایا گیا ہے، بھارتی حکمرانوں کا پاکستان مخالف بیانیے کا مقصد داخلی سیاسی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی لوک سبھاکے الیکشن سے قبل پلوامہ کا ڈرامہ رچایا گیا، واقعہ کے بعد بھارت مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا چلا رہا ہے، پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے فوری بعد تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی، پلوامہ حملہ پرنامکمل بھارتی معلومات پر بھی پاکستان نے مکمل تحقیقات کیں۔ 26 فروری کو بھارتی فوجی جہازوں نے پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کی، پاکستان نے اس ناکام بھارتی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دیا، پاک فضائیہ کی مؤثرجوابی کارروائی سے بھارت کے دو جنگی جہاز تباہ ہوئے، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات سے قبل حملہ کی ٹائمنگ، مرکزی ملزم کا مارا جانا سوالات کو جنم دیتا ہے، دنیا جانتی ہے بھارتی انتخابات میں پلوامہ حملہ کا فائدہ کس نے اٹھایا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سےتوجہ ہٹانا چاہتا ہے، ایسا پروپیگنڈا کر کے بین الاقوامی رائےعامہ کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خدشے سے عالمی برادری کو آگاہ کرچکا ہے، بھارت میں ریاستی انتخابات سے پہلے سیاسی فائدے کے لیے پاکستان پرالزام تراشی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت 19 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ چارج شیٹ جموں میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی۔ این آئی اے نے پلوامہ خود کش حملے کے 18 ماہ بعد تیرہ ہزار پانچ سو صفحات کی چارج شیٹ فائل کر دی ہے۔ اس چارج شیٹ میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سمیت 19 افراد کا نام بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔چارج شیٹ میں جیش محمد چیف کے علاوہ ان کے بھائی عبدالروف اصغر اور عمار علوی اور بھیتجے عمر فاروق کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ 14 فروری 2019 کو پلوامہ کے لیتھہ پورہ علاقے ہوئے خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہت زیادہ تلخی آگئی تھی۔اس چارج شیٹ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس سے فون ملے ہیں، جس میں خود کش حملے سے پہلے کے کئی منصوبے اور تصویریں برآمد ہوئی ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ لیتھ پورہ میں فرنیچر کی دوکان کرنے والے شخص نے عادل ڈار کو نیم فوجی دستے کے قافلے کی پوری اطلاع دی، جس کے بعد اس حملے کو انجام دیا گیا۔چارج شیٹ میں جن 19 افراد کا نام شامل ہے ان میں سے سات این آئی اے کی حراست میں ہیں۔ چارج شیٹ میں مسعود اظہر، روف اصغر علوی، عمار علوی اور محمد اسماعیل کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چارج شیٹ میں پلوامہ کے کاکہ پورہ کا شاکر بشیر، انشا جان، پیر طارق احمد شاہ، محمد عباس راتھر، پلوامہ کے لال ہار کے بلال احمد کھچے، بڈگام کے چرار شریف کے رہنے والے محمد اقبال راتھر، سرینگر کے واعظ الاسلام، سمیر احمد ڈار ساکنہ کاکہ پورہ پلوامہ، عاشق احمد ننگرو ساکنہ راجپورہ پلوامہ، ہلاک شدہ عادل احمد ڈار، محمد عمر فاروق ، محمد کامران علی ، سجاد احمد بٹ ساکنہ بجہباڑہ، مدثر احمد خان ساکنہ اونتی پورہ پلوامہ، قاری یاسر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

Leave a reply