اسلام آباد میں تحریک انصاف دفتر غیر قانونی قرار، گرانے کا عمل شروع

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی سیکرٹیریٹ پر چھاپہ مارا تھا
0
86
pti

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا۔

سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی اور ناجائز تجاوزات پر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اسلام آباد کیخلاف سی ڈی اے کا آپریشن
، تحریک انصاف کادفتر غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچی، اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانےوالےراستوں کو بند کر دیاگیا بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں,غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کےلئےCDAکا آپریشن کیا ،سیکٹرG-8/4میں(تحریک انصاف)کی طرف سے پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کوختم کیاجارہاہے۔

پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ G-8/4 اسلام آباد میں واقع ہے جبکہ پلاٹ سرتاج علی کے نام پر ہے سی ڈی اے کے ضمنی قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر ملحقہ سی ڈی اے کی اراضی پر ناجائز قبضہ و تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں۔

19 نومبر 2020، 22 فروری 2021 اور 14 جون 2022 کو پہلے ہی تین نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ شوکاز نوٹس 4 ستمبر 23 کو جاری کیا گیا تھامزید برآں، 10 مئی 24 کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ (نوٹس اور سیل کرنے کے احکامات کی کاپیاں CDA کی پریس ریلیز کے ساتھ منسلک ہیں)سی ڈی اے کا اینٹی انکروچمنٹ ونگ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات اور قبضہ کی ہوئی اراضی کو خالی کر وا رہا ہے جبکہ دفتر کو بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اس حوالے سے ایکس پر پیغام جارہی کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کے مرکزی آفس کے باہر جمع ہو رہی ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی سیکرٹیریٹ پر چھاپہ مارا تھا، لیکن رؤف حس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے‘۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے بالکل غیرقانونی اور ظالمانہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکنان سے اپیل ہے کہ فوراً جی ایٹ فور، اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ پہنچیں۔

گزشتہ روز بھی اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ پر حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا،اس دوران اقوام متحدہ کا وفد بھی محصور ہو کر رہ گیا تھا۔

Leave a reply