قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

ملک میں کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے
0
140
state bank

کراچی: قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہو گیا –

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مجموعی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے،17مئی2024 کو ختم ہونے والے ہفتےکے دوران ذخائرمیں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ملک میں کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہے، انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسے بڑھ کر 279 روپے 55 پیسے ہے۔

Leave a reply