‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

0
96

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیراعظم پر تنقید کرنا بزرگ شہری کو مہنگا پڑ گیا،وزیراعظم عمران خان کے انتخابی حلقہ داؤد خیل کے تاج خان کو داؤد خیل پولیس نے رات گئے گرفتار کر لیا

تاج خان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ تاج خان اور اس کے بیٹے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں.

کرونا کے دنوں میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر تاج خان نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی حالانکہ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا تا ہم بل زیادہ آنے پر وہ شدید غصے میں آ گئے اور عمران خان کو کھری کھری سنائیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بزرگ تاج خان کو حراست میں لے لیا.

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

تاج خان کی گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور تاج خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر چاہتے ہیں کہ ان پر تنقید نہ ہو تو وہ عوام کو ریلیف دیں، لیکن جب تک عوام کو ریلیف نہین ملے گا تنقید ہوتی رہے گی، اگر وزیراعظم میں ہمت ہے تو دن رات تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں نہیں گرفتار کرواتے، پاکستان میں قانون صرف غریب کے لئے ہے، ایک تو غریب کا بجلی کا بل زیادہ آیا دوسرا اسے گرفتار کر لیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے.

Leave a reply