لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

0
75

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاون کی وجہ سے کئی شادیوں کے پروگرام ملتوی کر دیئے گئے ہیں تا ہم ایک ایسی شادی ہوئی جس میں دولہا دلہن سمیت سب نے ماسک پہنچ رکھے تھے

یہ شادی بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوارہ کے گاؤں پیسوا بازار کالی استھان میں ہوئی،کالی استھان کی رہائشی خاتون کی شادی جھنڈا چوک کی ہنو مان گلی کے رہائشی گوروکمار سے 14 اپریل کو طے پائی تھی اور لاک ڈاؤن سے پہلے ہی شادی کی تاریخ طے تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب پریشان ہو گئے کہ شادی ہو گی یا نہیں

دولہا نے شادی کے لئے ضد کی تو دونوں خاندانوں نے شادی کی تاریخ کا ایک دن بڑھایا اور 15 اپریل کو شادی طے کر دی،دونوں خاندانوں نے لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے شادی کی اجازت مانگی جس کے لئے انہیں اجازت دے دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ تقریب میں صرف خاندان کے افراد ہوں گے سب نے ماسک پہنے ہوں گے اور تقریب میں سب افراد ہاتھوں پر سیناٹائیز لگائیں گے بار بار ہاتھ دھوئیں گے، سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے اور کسی مہمان کو بھی رکنے کی اجازت نہیں ہو گی، جتنی جلدی ممکن ہو تقریب ختم کی جائے گی.

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی کی اجازت ملنے کے بعد دولہا کے ساتھ مزید دو افراد پر مشتمل تین رکنی بارات دلہن کے گھر پہنچی وہاں پنڈت پہلے سے موجود تھا، دس افراد کی موجودگی میں شادی ہوئی، دوران شادی دولہا، دلہن سمیت سب نے ماسک پہن رکھے تھے اور دولہا دلہن نے ماسک پہن کر ہی سات پھیروں کی رسم ادا کی

شادی کے بعد دولہا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی تو ہو سکتی ہے وہ بھی ماسک پہن کر اور میں نے کر کے دکھائی، اسلئے جن نوجوانوں کی شادیاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی ہوئی ہیں وہ ہمت کریں،

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بہار میں کرونا کے 72 مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ کچھ ہلاکتیں بھی ہو چکی ہے، بھارت بھر کی طرح بہار میں بھی 3 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

Leave a reply