کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

0
88

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے مصری فوج کے جنرل خالد شلتوت جان کی بازی ہار گئے

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے جنرل کی موت اتوار کو ہوئی تھی، ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ان کا علاج جاری تھا کہ ان کی موت ہو گئی

خالد شلتوت واٹر ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر بھی تھے، مصری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میجر جنرل خالد شلتوت کا شمار قابل ترین فوجی افسروں میں ہوتا تھا۔ خالد شلتوت کے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے پر فوج صدمے سے دوچار ہے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مصری فوج نے لبریشن کمپلیکس، مرکزی چوراہوں، شاہراہوں، سب ویز، میٹرو ٹرین، جامعات، پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر عمارات کی صفائی کا عمل شروع کررکھا ہے۔ میجر جنرل شلتوت کی وفات کے باوجود فوج شہروں اور اہم تنصیبات کی صفائی اور اسپرے کا کام جاری رکھے گی

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر مصر کے تمام ایئرپورٹس 19 سے 31 مارچ تک بند کردئیے گئے تھے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے صدارتی فرمان جاری کر کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم معطل کردی تھی جس پرعمل درآمد 15 مارچ سے شروع کر دیا گیا تھامصری صدر نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 100 ارب مصری پونڈ مختص کیے ہیں۔

مصری وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں جو کئی مہینے کے لیے کافی ہوں گی۔ عوام پریشان نہ ہوں اور حد سے زیادہ سامان خریدنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے تاجرو ں کو بھی وارننگ دی ہے کہ وہ صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں، تاجروں کی اجارہ داری کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور بحران کے بہانے اشیا کے نرخ بڑھانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا.

واضح رہے کہ مصر نے اب تک کرونا وائرس کے 285 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان میں آٹھ افراد کی موت ہو چکی ہے،مصر کی دانش گاہ جامعہ الازہر نے قاہرہ کے قدیم حصے میں واقع اپنی تاریخی جامع مسجد کوبند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ یہ اقدام عبادت گزاروں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے اور کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے تک مسجد بند رہے گی۔الازہر کے سینیر علماء کی کونسل نے 15 مارچ کو کہا تھا کہ حکومت کو لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے مساجد کو بند کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وبا سے ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، 190 ممالک و خودمختار علاقوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ 66ہزار948ہو گئی ہے جب کہ کورونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد ایک لاکھ، 1ہزار65 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Leave a reply