کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

0
90

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، بھارت نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدروں کی مزدوری ختم ہو گئی، بے روزگاری کی وجہ سے غریب شہری فاقوں پر مجبور ہیں، ایسے میں بھارتی ریاست اترپردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون نے فاقوں کی وجہ سے اپنے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا جس سے پانچوں بچوں کی موت ہو گئی ہے

واقعہ اترپردیش کے علاقے بھدوبی کے گوپی گنج میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں فاقہ کشی اور بچوں کی بھوک سے پریشان ہو کر اپنے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،اسکا شوہر کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو گیا تھا اور گھر میں کھانے کو کچھ نہیں تھا، خاتون نے شوہر سے پیسے مانگے کہ بچوں کو کھانا کھلانا ہے لیکن شوہر کے پاس کچھ تھا ساری جمع پونجی خرچ ہو چکی تھی اور گھر میں کھانے کو کچھ نہ تھا.

خاتون سے بچوں کی بھوک دیکھی نہ گئی اور اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بچوں کو ساتھ لیا اور 3 سالہ بیٹے سمیت 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،بعد میں خود بھی چھلانگ لگا دی،بچوں میں 8 سالہ شیو شنکر، 3 سالہ کیشو پرشاد، 6 سالہ پوجا، اور دو بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال بتائی گئی ہیں تمام ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بچوں کی ماں خاتون کو بچا لیا گیا.

مقامی افراد نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی، پولیس بھی موقع پر پہنچی اور غوطہ خوروں کو بھی بلایا گیا لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی، بچوں کی لاشیں نکالنے میں بھی غوطہ خوروں کو کافی وقت لگا کیونکہ تالاب گہرا تھا،

وااقعہ کے بعد مقامی شہریوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کرونا سے نہیں بلکہ بھوک سے مر رہے ہیں،حکومت مزدوروں کی مدد کرے تا کہ وہ اپنی زندگی گزار سکیں، آج ایک واقعہ پیش آیا کل مزید ہوں گے

Leave a reply