کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

0
211

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، بھارت میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہے، ایسے میں ایک ایسا موقع دیکھنے کو ملا جب شادی کے لباس میں ایک ڈاکٹر مریض کا علاج کرنے پہنچ گئی

بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کننور کے پریارم میڈیکل کالج ہاسپٹل کے وارڈ میں کرونا وائرس کے مریض داخل ہیں جہاں ان کا علاج کرنے کے لئے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر شادی والے روز شادی کے کپڑے پہن کر مریضوں‌ کا علاج کرنے پہنچ گئی، خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شادی انتظار کر سکتی ہے مریض نہیں،

خاتون ڈاکٹر جب شادی کا جوڑا پہنے ہسپتال داخل ہوئیں تو سب حیران رہ گئے، ڈاکٹر کا کہنا تھا جو لوگ اپنی زندگیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی جان بچانا میرا فرض ہے۔ میں نے دولہا اور والدین سے کہا ہے کہ اس وقت میری شادی کی تکمیل سے زیادہ مریضوں کی جان بچانا اہم ہے۔ دولہا اور میرے والدین نے میرے فیصلے کو سراہا اور مجھے ہسپتال آنے کی اجازت دے گی

دلہن ڈاکٹر کے والد موکم محمد کا کہنا ہے کہ ہر لڑکی کی زندگی میں شادی کا لمحہ اہم ہوتا ہے لیکن میری لڑکی نے اپنی سماجی ذمہ داری اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کو ذاتی ضروریات پر فوقیت دی۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ جب ہم نے دولہا انس محمد جو ایک تاجر ہیں اور دبئی میں انکا بزنس ہے ان سے بات کی تو انہوں نے بھی بیٹی کو ہسپتال آنے کی اجازت دے دی

خاتون ڈاکٹر کی والدی سکول ٹیچر ہیں، انکا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی لڑکیوں کو ہمیشہ ہمارے سماجی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی ہے اور میری لڑکیاں سماجی بھلائی کے کام کرتی رہتی ہیں۔

دلہن کی کی بڑی بہن بھی ڈاکٹر ہے اور اس وقت کوزی کوڈ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں تعینات ہے۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

دلہن کے روپ میں ہسپتال آنے والی ڈاکٹر شفا کا کہنا تھا کہ شادی ملتوی کرنا میرے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا تا ہم اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے میں نے یہ کیا، میں نے مریضوں کی خدمت کی جو میرا فرض ہے۔ اس بارے میں زیادہ بولنا نہیں چاہتی۔ میری طرح کئی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کو ملتوی کرکے مریضوں کا علاج کیا ہے۔ میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔

 

Leave a reply