کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے،دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار 78 ہوگئی.

دنیا بھر میں کورنا سے متاثرہ افراد کی تعداد7لاکھ72ہزار25ہوگئی،امریکا میں کرونا وائرس سے 2ہزار938،اٹلی میں 11 ہزار 591 اور اسپین میں7ہزار340افراد ہلاک ہو چکے ہیں

امریکی ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی اہلکار بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے،ریاست نیو جرسی میں 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد نیوجرسی میں 2477 اہلکار آئیسولیشن میں چلے گئے،

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں میں ٹیلی فونک گفتگو میں کروناوائرس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی اور دنیا بھر میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

ٹرمپ اور روسی صدر کے مابین ہونے والی گفتگو میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی زیربحث آئیں۔ دونوں صدور میں تیل کی قیمتوں سے متعلق مشاورت پر اتفاق ہوا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا.

امریکی سینیٹر مائیک کیلی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، مائیک کیلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سینیٹر مائیک کیلی کا کہنا ہے اس ہفتہ کے آغاز میں جب میں نے ہلکے فلو کی جیسی علامات کا ٹیسٹ کروایا تو میں نے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیا۔ ڈاکٹر نے مجھے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی، میں نے ٹیسٹ کروایا تو کرونا کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد میں نے خود کو سیلف قرنطینہ کرلیا ہے اور بالکل ٹھیک ہونے تک گھر سے ہی کام کروں گا۔

امریکہ میں اس سے قبل ایوان نمائندگان کے تین اراکین ماریو ڈیاز بلرٹ، بین ایم سی ایڈمز اور جوئے کنگھم اور سینیٹر ریڈ پال بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

Leave a reply