سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

0
81

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دوسری جانب سعودی عرب نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالر کی امداد دے دی

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 154 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر مملکت میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 1453 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سے سامنے آنے والے مریضوں میں سے سب سے زیادہ مکہ مکرمہ میں ہیں جن کی تعداد 40 ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 49 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ وائرس موسمی بن جائے گا۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر میں محدود رہنے کے علاوہ بحران کے دوران لوگوں نے معاشرتی فاصلہ اور صفائی کے جن طور طریقوں کو اپنایا ہے انہیں جاری رہنا چاہئے،کرونا وائرس پر قابو پانے کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، یہ سازگار ماحول پاتے ہی لوگوں کو دوبارہ شکار کرسکتا ہے۔

قبل ازیں کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 9 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ کروناوائرس کے خلاف معاونت کے لیے سعودی عرب ڈبلیو ایچ او کو ایک کروڑ امریکی ڈالر عطیہ کرے گا

 

اسی ضمن میں سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا مرض کے خلاف سعودی عرب کی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے ترقی یافتہ جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی یکجہتی اور قیادت کی تعریف کی.

دوسری جانب مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے مقدس شہر کے تمام قبرستان بند کردیے ہیں۔علاقے میں کرفیو کے مد نظر تدفین کے اوقات جاری کئے گئے ہیں، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں کرفیو کے حوالے سے میں تدفین صبح 6 سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد تدفین کی اجازت نہیں ہوگی

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

Leave a reply