دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

0
178

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کی ہے

25سالہ نورین کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، شوہر ہی بیوی کا قاتل نکلا۔پولیس کے مطابق ملزم شہباز عمر نے چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی نورین کو قتل کردیا تھا۔ ملزم ماریہ نامی خاتون سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔

ملزم نے اپنی بیوی مقتولہ نورین کی کلائی اور شہ رگ چھری سے کاٹ دی تھی۔شوہر ملزم نے قتل کے بعد ڈرامہ رچایا کہ نامعلوم ملزمان گھر میں گھس کر میری بیوی کو قتل کر گئے ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھری برآمد کر لی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کااندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

ایک اور وقعہ میں ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی سربراہی میں رائیونڈ سٹی پولیس نے کارروائی کی ہے،وراثتی جائیداد سے حصہ مانگنے پر سگی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم دوست سمیت گرفتارکر لیا گیا

ملزم عنصر جاوید نے دوست صائم اور بھائیوں کی مدد سے بہن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی۔ملزمان کی شدید فائرنگ سے مقتولہ بینش حیات اور اس کا شوہر اویس موقع پر جانبحق ہو گئے تھے۔ ملزمان دوہرے قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے

Leave a reply