برٹش ایئرویزنے نیویارک سے لندن کا فاصلہ کم ترین وقت میں طئے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

0
46

لندن :برٹش ایئرویزنے نیویارک سے لندن کا فاصلہ کم ترین وقت میں طئے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق یہ پروازہفتے کی شام کوامریکہ کے شہرنیویارک کے ایئرپورٹ سے اڑی اور اپنے مقررہ وقت سے پہلے پہنچ گئی

باغی ٹی وی کےمطابق برٹش ایئرویز کے ایک ہوائی جہازکی نیویارک سے لندن روانگی اس وقت ایک اہم ایشو بنا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویز کا بوئنگ 747 ہفتے کی ر ات نیویارک سے روانہ ہوا اور فاصلہ جواس سے پہلے تیز ترین جہاز طئے کرنے میں وقت استعمال کرتا ہے اس برٹش ایئرویزکے بوئنگ طیارے نے وقت سے پہلے طئے کرکے ایک عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق اس برطانوی جہاز نے 1287 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے یہ فاصلہ طئے کیا ہے ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جہاز نے نیویارک سے لندن کا یہ فاصلہ 4گھنٹوں اور6 منٹس میں طئے کیا ،جس کی وجہ سے فضائی سفر کی مانیتڑنگ کرنے والے اداروں نے اس طیارے کے اتنی جلدی سفرکرنے پرحیرانگی ظاہر کی ہے دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تقریبا 2 گھنٹے یہ جہاز پہلے پہنچا ہے جس کی وجہ سے اس کو یہ اعزاز حاسل ہے

Leave a reply