نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ، ن لیگی نمائندے اجلاس میں کیوں شریک نہ ہوئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو چوبیس گھنٹے کا مزید وقت ددیتے ہوئے آج جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون اور کمیٹی کے سربراہ راجہ بشارت کے زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نواز شریف یا ان کے نمائندوں کو پیش ہو کر ان کی صحت اور میڈیکل رپورٹس کے بارے میں بریف کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس ضمن میں خواجہ حارث اورعطا اللہ تارڑ کو اجلاس میں طلب کیا گیا تھا، مگر انہوں نے اجلاس میں پیش ہونے سے معذرت کر لی. مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ حکومتی اجلاس میں بہت کم وقت کے نوٹس پر بلایا گیا، اس لئے اس میں شریک ہونا ممکن نہیں، پہلے اطلاع کرکے کسی اور روز کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ نواز شریف … نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ، ن لیگی نمائندے اجلاس میں کیوں شریک نہ ہوئے؟ پڑھنا جاری رکھیں