عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول ایوی ایشن اراضی الاٹمنٹ تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کہاں ہیں؟ ایف آئی اے نمائندہ نے عدالت میں کہا کہ اپریل 2021 میں سول ایوی ایشن نے شکایت کی،جعلی الاٹمنٹ میں کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کی،جعلی الاٹمنٹ پر 2 ایف آئی آر درج کیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے نمائندہ سے سوال کیا کہ کارروائیاں تو روٹین ہے آگے کیا ہوا؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ ملنے میں دشواری کا سامنا ہے،اپریل 2021 میں سول ایوی ایشن نے شکایت کی، قدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ریونیو افسران کو گرفتار کیا ،متنازعہ پلاٹوں کا قبضہ سول ایوی ایشن کے پاس ہے ،وکیل پرائیویٹ فریق نے کہا کہ سروے رپورٹس دیکھ لیں زمین ہم نے لی ہے،جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سروے رپورٹس کھوکھے کی بھی بن جاتی ہیں، بہت دیکھی ہیں رپورٹس ،سندھ حکومت تو غیر قانونی کام کرنے والوں کو سپورٹ کررہی ہے ڈی جی سول ایوی ایشن نے … عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم پڑھنا جاری رکھیں