گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسہ سے قبل انتظامیہ نے گرفتاریوں کے لئے کارکنان کی فہرستیں مرتب کر لیں انتظامیہ کی جانب سے مرتب کی گئی فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی،نون لیگ سمیت پی پی، جے یو آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی تیاریاں جاری ہیں لودھراں دنیاپور اور کہرروڑپکا کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سے لسٹ بھی جاری کی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ طور پر گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں دوسری جانب گوجرانوالہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ن لیگیوں پر دو ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں کئی کارکنان گرفتار بھی کر لئے گئے ہیں ،ایک ڈیرے سےپولیس کرسیاں اور ساونڈ سسٹم اٹھا کر لے گئی پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گوجرانولہ پولیس کل سے جیالوں کو گرفتار کر رہی ہے اور بینرزاتار رہی ہے۔ جیالے بخوبی أگاہ ہیں پولیس گردی سے کیسے نمٹنا ہے۔ پیپلزپارٹی کے بینرز اور فلیکسز اتروانا حکمرانوں کی بزدلانہ کوشش ہے۔ گوجرانولہ جلسہ جیسے نزدیک آرہاہے پولیس گردی بڑھتی جارہی ہے,پولیس کے چھاپوں سے پیپلز پارٹی نہ کبھی پہلے ڈری ہے … گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں