پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا شریف میڈیکل سٹی روڈ کو (مل پلی تا اڈا پلاٹ تک) عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا، رنگ روڈ اڈا پلاٹ تا نیازی شہید چوک 12 بجے کے بعد حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا جا سکے گا، جی ٹی روڈ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ سے امامیہ کالونی پھاٹک تک ریلی کے وقت عام ٹریفک کیلئے بند ہوگی، لاہور رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ریلی موومنٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی گئی ہے،بیرون ملک جانے والوں کو کم ازکم چھ گھنٹے پہلے گھر سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے سید حماد عابد کے مطابق ریلی کے وقت ملحقہ روڈز کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا، ریلی گزرنے کے ساتھ ہی روڈز کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، ریلی موومنٹ کے وقت ایمرجنسی کی صورت میں گوجرانوالہ اور ناروال جانے والے شہری پرانا راوی پل استعمال کر سکیں گیں، لاہور سے شیخوپورہ جانے والی ٹریفک شاہدرہ چوک کی بجائے سگیاں پل، السعید چوک اور دوساکو چوک استعمال کر سکے گی، ٹریفک کی روانی … پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری پڑھنا جاری رکھیں