پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا

شریف میڈیکل سٹی روڈ کو (مل پلی تا اڈا پلاٹ تک) عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا، رنگ روڈ اڈا پلاٹ تا نیازی شہید چوک 12 بجے کے بعد حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا جا سکے گا، جی ٹی روڈ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ سے امامیہ کالونی پھاٹک تک ریلی کے وقت عام ٹریفک کیلئے بند ہوگی،

لاہور رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ریلی موومنٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی گئی ہے،بیرون ملک جانے والوں کو کم ازکم چھ گھنٹے پہلے گھر سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے

سید حماد عابد کے مطابق ریلی کے وقت ملحقہ روڈز کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا، ریلی گزرنے کے ساتھ ہی روڈز کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، ریلی موومنٹ کے وقت ایمرجنسی کی صورت میں گوجرانوالہ اور ناروال جانے والے شہری پرانا راوی پل استعمال کر سکیں گیں، لاہور سے شیخوپورہ جانے والی ٹریفک شاہدرہ چوک کی بجائے سگیاں پل، السعید چوک اور دوساکو چوک استعمال کر سکے گی،

ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،02 ایس پیز، 06 ڈی ایس پیز، 56 انسپکٹرز اور 600 سے وارڈنز تعینات ہونگے، ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھا جائے گا،

سی ٹی او لاہور نے ریلی کے شرکاء سے ٹریفک وارڈنز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو راستہ ایف ایم 88.6 اور راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا، شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں،

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ میں جلسہ ہے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے الگ الگ قافلوں میں گوجرانوالہ روانہ ہونا ہے، اسلئے راستے بند ہوں گے

گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی تنظیم انصار الاسلام کو سپرد کی گئی ہے.انصار الاسلام کے قائم مقام سالار حاجی عبداللہ خلجی نے سیکورٹی پلان رانا ثناءاللہ کو پیش کیا مسلم لیگ ن کے صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تنظیم انصارالاسلام کے خدمات کا اعتراف کرکے پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظام انصار السلام کے حوالے کیا۔

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

یہ عمران خان کی حکومت، ہم یہ کام کریں گے، حکومت نے شرکاء جلسہ کیلیے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply