عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پی ڈی ایم جلسے کے اعلان سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کہتی رہی کہ احتجاج کیا تو کنٹنیر دوں گا ،گو عمران گو کا نعرہ ایک دو نہیں بائیس کروڑ عوام گو عمران گو کا نعرہ لگارہے ہیں ،کسان نوجوان خاتون خانہ بھی گو عمران گو کے نعرے لگا رہے ہیں کتنے گو عمران گو کے نعرے سننے ہیں ،ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ،ایشیاء کی بڑی معیشتوں میں ابھرتی ہوئی معیشت جو چن چن کر تباہ کر دیا

احسن اقبال کا مزید کہنا کہنا تھا کہ حکومت کی سمت اور روڈ میپ نہیں ہے معیشت کے ساتھ سکیورٹی کی صورتحال بھی تباہ ہو گئی،شمالی وزیر ستان میں چھ شہادتیں ہو چکی ہیں مکران کوسٹ پر بارہ لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے،آپریشن رد الفساد سے دہشت گردی کو ختم کیاگیا معاشی کامیابیاں اور سکیورٹی کامیابیاں واپس ہو رہی ہیں

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس داخلی سلامتی کا کوئی پلان نہیں ہے ،پاکستان کو ایک بار پھر 2013 سے پہلے والا دھکیلا جارہاہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں اس لئے اکٹھی ہوئیں کہ پاکستان سے بچایاجا سکے،عمران خان اپوزیشن کے خلاف میڈیا ٹرائل کررہے ہیں وزراء جھوٹے الزامات لگاتے ہیں اگر ثبوت ہیں تو عدالت میں جائیں ،حکومت روزانہ جھوٹ بولتی اور کردار کشی کرتے ہیں عوام نے جھوٹے احتساب کا سامنا کر لیاہے

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سمیت ہم سب اپنی باری سزا کاٹ آئے ان عمران نیازی اور حواریوں کا احتساب ہوگا ،اب آٹا چینی مافیا کااحتساب ہوگا ،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت نے گوجرانوالہ میں کنٹینرز اور کرسیوں پر قبضہ کرلیا ہے،جلسہ ضرور کامیاب ہوگا اور تاریخی ہوگا،عمران نیازی حکومت ناکام ہو چکی اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نارروال میں رینجرز کو بلایا جا رہا ہے امید کرتا ہوں فوج کے سینئر آفیسر کو سیاسی تنازعہ میں نہیں جھونکا جائے گا تاکہ قومی ادارے کا وقار مجروح نہ ہو سکے ،ہم پر امن جلسہ کررہے ہیں پرتشدد کے خلاف ہوں اگر ہمارے جلسے کو روکنے کی کوشش کی گئی جو کچھ ہوگا ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان لاہور سے ریلی کی قیادت میں گوجرانوالہ جائیں گے، نواز شریف بھی جلسہ سے خطاب کریں گے، مریم نواز کا بھی خطاب ہو گا

گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کارکنان پر مقدمے،پیپلز پارٹی کا بڑا اعلان

Leave a reply