وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں جلسہ کا اعلان کیا تو گلوکار و اداکار بھی میدان میں آ گئے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے جمعہ کو آزاد کشمیر جائیں گے اور مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کے جلسہ کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے. وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ کے اعلان کے بعد ملک کے نامور گلوکاروں و اداکاروں نے بھی وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے کشمیر میں ہونے والے جلسہ میں ساحر علی بگا، مایا علی اور ہمایوں سعید بھی شریک ہوں گے. عمران خان نے جلسہ کے بارے ٹویٹ کی تو یہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں صارفین نے جلسہ کے بارے میں ٹویٹ کئے اور وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو سراہا.. قبل ازیں کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم اور پاکستان میں سب کے لالا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ … وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں