ریاست فیل،مکمل تباہی، کیا آپ ہی کو فارغ کردیں؟ سپریم کورٹ کے اہم ترین ریمارکس

ریاست فیل،مکمل تباہی، کیا آپ ہی کو فارغ کردیں؟ سپریم کورٹ کے اہم ترین ریمارکس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رفاعی پلاٹس پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے چیئرمین نیب کو نیب کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے چیئرمین نیب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے چیئرمین نیب کو تفتیشی افسر کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ملزمان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیئے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں کیسز 10،10 سال سے التوا ہیں، کوئی پیش رفت نہیں ہوتی،چیف جسٹس گلزاراحمد رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی حکا م پر برہم ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارکس، مسجد اراضی کی الاٹمنٹ کینسل کیوں نہیں کرتے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسجد، اسکولز سب پلاٹس بیچ ڈالے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے الاٹمنٹ کیں وہ کیسے باہر گھوم رہے ہیں؟ الاٹمنٹ کرنے والے یہ یہاں دیدا دلیری سینہ تان کر کھڑے ہیں ،ریاست کیا … ریاست فیل،مکمل تباہی، کیا آپ ہی کو فارغ کردیں؟ سپریم کورٹ کے اہم ترین ریمارکس پڑھنا جاری رکھیں