رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کے حوالہ سے عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ میڈیکل بورڈکی رپورٹ کےمطابق فیصلہ کریں کہ رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا دینا چاہئے یا نہیں، سیشن جج قیصرنذیربٹ نے فیصلہ سنایا، فیصلے کی کاپی جیل سپریڈنٹ کو بھجوا دی گئی ہے .   گزشہ سماعت پر منشیات کیس میں گرفتار رانا ثںاء اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ، رانا ثناللہ کی میڈیکل رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کرادی گئی، دائر درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ دل کے مریض ہیں، جیل کا کھانا ان کے لئے صحیح نہیں،ا نہیں پرہیزی کھانے کی ضرورت ہے ،رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا قبل ازیں عدالت کے حکم پر رانا ثناء اللہ کے میڈیکل چیک اپ کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے رانا ثناء … رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا پڑھنا جاری رکھیں