رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر کار سوار افراد نے دو بہنوں کو ہراساں کیا، متاثرہ خواتین نے پولیس کو بتایا کہ ہم عسکری نائن انٹرچینج سے نکلیں تو ملزمان نے ہمارا رستہ روکا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دیں اور ہماری گاڑی کو ٹکر بھی ماری،خواتین کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، لاہور رنگ روڈ پر کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے دونوں ملزمان کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ملزمان کل رات خواتین کا پیچھا کرتے رہے، خواتین کو مسلسل ہراساں اور گاڑی سے باہر نکلنے کا بھی کہتے رہے، 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔@DIGOpsLahore https://t.co/dqZytpbOdp pic.twitter.com/7CDbytrM8n — Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 28, 2021 ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ پر کار سوار خواتین … رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار پڑھنا جاری رکھیں