سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو عدالت نے سنائی خوشخبری

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو عدالت نے سنائی خوشخبری باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا احتساب عدالت لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل  لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو مقدمے میں بری کر دیا۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف نیب انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست کو منظور کیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے نیب کی درخواست کومنظورکرلیا، نیب حکام نے احد چیمہ کیخلاف تحقیقات بند کرکےرپورٹ عدالت میں جمع کرارکھی تھی، احد چیمہ کو فروری 2018 میں نیب نے مالی بدعنوانی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔ احد چیمہ پر الزام تھا کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے، اپنے بھائی، بہن اور کزن کے نام کی تھی۔ احد چیمہ نہ صرف کئی روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے بلکہ انہوں نے دو سال سے زائد کا عرصہ جیل میں گزارا۔ نواز … سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو عدالت نے سنائی خوشخبری پڑھنا جاری رکھیں