سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو عدالت نے سنائی خوشخبری

0
43

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو عدالت نے سنائی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا

احتساب عدالت لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل  لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو مقدمے میں بری کر دیا۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف نیب انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست کو منظور کیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے نیب کی درخواست کومنظورکرلیا، نیب حکام نے احد چیمہ کیخلاف تحقیقات بند کرکےرپورٹ عدالت میں جمع کرارکھی تھی،

احد چیمہ کو فروری 2018 میں نیب نے مالی بدعنوانی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔ احد چیمہ پر الزام تھا کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے، اپنے بھائی، بہن اور کزن کے نام کی تھی۔ احد چیمہ نہ صرف کئی روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے بلکہ انہوں نے دو سال سے زائد کا عرصہ جیل میں گزارا۔

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

رواں برس 28 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظورکی تھی،احد چیمہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے سٹی کا ریفرنس ہی نہیں پیش کیا گیا،

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں عدالتی سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر کی جانب سے احد چیمہ کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الفاء سٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ،ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے، ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں ، اب تک ایل ڈی اے سٹی میں سترہ سو بارہ فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے .

Leave a reply