اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے تمام سیاسی جماعتوں کو لائن آف کنٹرول کے دورے کا مشورہ دے دیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکر آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی بدترین ہیں ۔ دو ایٹمی ملکوں میں جنگ چھڑ گئی تو اس کی زد میں صرف یہ دو ملک نہیں آئیں گے بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا تک جائیں گے اوراگر اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے بدترین حالات کا نوٹس نہیں لیتی تو اس کا جواز اور وجود پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو کہتا ہوں کہ لائن آف کنٹرول کا مشترکہ دورہ کریں اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں ،ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کے نتیجے میں بدترین حالات ہیں،موجودہ پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر کلیدی کردارادا کررہی ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے وزیراعظم سمیت کسی کا بھی کسی قسم کا دبائو نہیں ہے، متعلقہ قواعدو ضوابط میں ترامیم کے معاملے پر اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں، قانون کے مطابق معاملات کو چلا رہا … اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ پڑھنا جاری رکھیں