سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 محمود آباد نالے کو چوڑا کرنے کا کیس پر سماعت ہوئی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے محمود آباد نالہ کو چوڑا کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کے ایم سی کو حکم دیا کہ این ای ڈی یونیورسٹی سے فزیبلیٹی رپورٹ لے کر جمع کرائی جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو الگ ہی سے سنیں گے، کراچی میونسپل کارپوریشن نالوں کی توسیع سے متعلق درخواست دیں ،معاملہ دیکھیں گے، قبل ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرفی کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی ،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے موکل کا کیس مفاد عامہ کے زمرے میں نہیں آتا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے برطرفی کے خلاف محکمہ جاتی اپیل بھی دائر نہیں کی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ موکل کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انسپکٹر غلام عباس میمن سے جھگڑا ہوا،درخواست گزار نے کہا کہ جھگڑے پر حیدر آباد تھانے میں منشیات … سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت پڑھنا جاری رکھیں