Tag: الیکشن کمیشن

  • الیکٹرانک ووٹنگ:الیکشن کمیشن کا حکومت کوخط:اپوزیشن پریشان ہوگئی

    الیکٹرانک ووٹنگ:الیکشن کمیشن کا حکومت کوخط:اپوزیشن پریشان ہوگئی

    اسلام آباد:الیکٹرانک ووٹنگ:الیکشن کمیشن کا حکومت کوخط:اپوزیشن پریشان ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق خط لکھ دیا ہے ، دوسری طرف ٹیکنالوجی کے ذریعے الیکشن کروانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رضامندی کی خبرسُن کراپوزیشن پریشان ہوگئی ہے

    ذرائع کے مطابق ٹیکنالوجی کے ذریعے الیکشن کروانے کے خواہشمند الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن 8 لاکھ سے زائد ای وی ایم خریدے گا، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی اسٹوریج کیلئے 3 ایکڑ زمین درکار ہوگی، الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اقدامات کرنے ہیں، الیکشن کمیشن کو ڈیٹا سینٹر، کنٹرول سینٹر، جدید لیب، پرنٹنگ اور ٹریننگ سیشنز کیلئے عمارت درکار ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت پارلیمانی امور پلاننگ کمیشن نے عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے، ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے فنڈز میں تاخیر سے پہلے ہی وقت کا ضیاع ہوچکا ہے، پلاننگ کمیشن سیکٹر ایچ 11 میں عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس عمارت کی تعمیر کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے، ویئر ہاؤس بر وقت تعمیر نہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر حکومت کسی سرکاری عمارت میں جگہ مختص کرے۔

    الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور سے معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم سٹوریج کے لئے حکومت کو کوہسار بلاک میں 2 فلور مختص کرنے کی تجویز دے دی۔

    ادھر معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن خصوصا پی ڈی ایم اتحاد اس وقت اس فیصلے کو سن کر بہت پریشان ہے اور وہ پی ڈی ایم کا خیال ہے کہ اگرالیکشن کمیشن ہی ہتھیار ڈال دے گا توپھران کا اس طریقہ انتخاب کے خلاف جدوجہد بھی بے کار چلی جائے گی جس سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکیں گے

     

     

  • الیکشن کمیشن کی ٹیموں کا گھر گھر سروے

    الیکشن کمیشن کی ٹیموں کا گھر گھر سروے

    قصور
    الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے ووٹنگ فہرستوں کیلئے قصور و گردونواح کے دیہات کی مساجد سے شہریوں کیلئے گھر کے تمام افراد کے شناختی گھر رکھنے کی ہدایات

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے قصور و گردونواح کی مساجد میں اعلانات کراوئے جا رہے ہیں کہ گھر کے تمام افراد کے شناختی کارڈ گھر پر رکھے جائیں کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ووٹنگ کی جانچ پڑتال کے عمل کیلئے ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں
    نیز الیکشن کیمشن کی طرف سے شہریوں کو اپیل کی گئی ہے کہ جن بالغ افراد کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنائے گئے ان کے شناختی کارڈ جلد سے جلد بنوائیں جائیں تاکہ ان کے شناختی کارڈ کے ذریعہ سے ان کی ووٹ بنائی جائے اور وہ اپنی ووٹ کا استعمال کر سکیں قصور اور گردونواح میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹنگ کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں