Tag: جماعتیں

  • گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ  کالعدم قرار

    گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

    وفاقی وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا

    وزارت داخلہ نے دہشت گردی کرنے والی دو تنظیموں کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے اس ضمن میں‌نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں تنظیموں‌پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے

    دونوں تنظیموں‌پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1999 کے تحت ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائدکی گئی ہے،حکام کا دعویٰ ہے کہ گل بہادر گروپ افغانستان سے کام کر رہا ہے اور اس کا ٹی ٹی پی سے قریبی رابطہ ہے۔ گل بہادر گروپ کے پی کے میں سرگرم ہے جبکہ مجید بریگیڈ بلوچستان میں سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی اپنی فہرست بھی اپ ڈیٹ کر دی ہے –

  • سیلاب متاثرین کی امداد ،پاک فوج اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں،حافظ طاہراشرفی

    سیلاب متاثرین کی امداد ،پاک فوج اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں،حافظ طاہراشرفی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہراشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، عوام قانون ختم نبوت کی محافظ ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فوری طور پر اجلاس طلب کریں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین آپس کے اختلافات بھلا کر شرکت کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روزمسجد مصطفی جوہرٹائون میں عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     

    شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون، امداد پر شکریہ ادا کیا

     

    طاہراشرفی نے کہا کہ کامیاب ریاستوں میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی جاتی ہے ، پاکستان میں بھی رہنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عقیدہ ختم نبوت قوانین کے محافظ ہیں ، ملک میں انتشار پھیلانے والے آئے روز یہ افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں کہ ختم نبوت کے حوالے سے بنائے گئے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں کیونکہ ان کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرناہے ۔

    پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو بچانے کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

     

     

    طاہر اشرفی نے کہا کہ اصل مسئلہ ختم نبوت قوانین کے غلط استعمال پرہے جس کو ہم نے روکنا ہے اور گزشتہ دوسالوں کے دوران کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بدترین بحران سے گزر رہاہے اور سیلاب کی وجہ سے 70فیصد ملک پانی میں ڈوب چکا ہے ان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گزارش کروں گا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے فوری طور پر اجلاس طلب کریں ۔

     

    عمران خان نے اپنے دور میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، مصدق ملک

     

    انہوں نے کہا اس وقت سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں، وڈیرے جاگیردار منظرسے غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عوام اورعالم اسلام مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے الفاظ کا اچھا چنائو کرناچاہیے وہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

    طاہراشرفی نے کہا کہ شہباز گل کے پاک فوج کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو قوم نے بھی قبول نہیں کیا کیونکہ ملک میں سب سے زیادہ پاپولر پاک فوج ہے اورہماری عوام اپنی فوج سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا احمد علی سراج نے کہا کہ پاکستانی عوام سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کرعطیات جمع کروائیں تا کہ مستحق افراد کی معاونت کی جا سکے ۔

  • مذہبی اور سیاسی رہنماوں کی قوم کو جشن آزادی پر مبارکباد

    مذہبی اور سیاسی رہنماوں کی قوم کو جشن آزادی پر مبارکباد

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے، پاکستان کی صورت میں ہمیں انعام سے نوازا گیا ،اس عظیم ملک کے لیے مسلمان آگ و خون کے دریاوں سے گزرے ،پاکستان کی خاطر لڑنا، جدوجہد کرنا اور بہتری کے لیے کوشش عظیم جہاد ہے .پاکستان زمین کا ٹکرا نہیں، ایک نظریہ ہے.جدوجہد کرکے ملک میں اسلامی نظام لائیں گے ،پاکستان کا بننا معجزہ ہے،65 فیصد پاکستانی نوجوان ہیں ، اعتراف کرنا ہوگا کہ پاکستان میں بہنے والے خون کے ساتھ انصاف نہیں کرسکے ،آج پنجابی، پٹھان یا بلوچی ملے گا لیکن پاکستان چاہتا ہے میرا بھی وجود ہو ،زبان کی بنیاد پر پاکستان کو توڑا گیا،بنگالی قوم نے پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا،مغربی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی نے بنگلہ دیش بنانے میں کردارادا کیا،یہاں انصاف بکتا ہے، مظلوم پستا ہے
    ہمارا فیصلہ آئی ایم ایف کرتا ہے، ہم آزاد نہیں،ہماری قوم نے آنکھیں بند کرکے کشمیریوں کو انڈیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے،عمران خان کا مطالبہ ہے کہ الیکشن ہو، کس نے روکا ہے
    کےپی کے اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کریں ابھی الیکشن ہوجائے گا ،پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ کی حکومت کا تسلسل ہے،سابق وزیراعظم نے محمد بن سلمان کے تحفے کو پہننے کی بجائے فروخت کردیا،ایسے چھوٹے کردار اور کمزور حوصلوں کے لوگ 22 کروڑ عوام کی قیادت کے قابل نہیں.

    ڈاکٹر طاہر القادری کی 75 ویں یوم آزادی پر اہل پاکستان کو مبارکباد دی،ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کا خواب آج بھی تشنہ تعبیر ہے،ذات اور جماعت کے مفاد سے بالا ہو کر آزادی کی نعمت کی حفاظت کریں،آزادی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بیش قدر نعمت ہے.

    پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 75ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مرکزی دفتر میں قومی پرچم لہرایا.راہنما عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ کوئی منفی قوت پاکستان کا بال بیکا نہیں کرسکتی، پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا، پودے لگائے گئے ،بریگیڈئیر اقبال احمد خان، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سہیل رضا، الطاف حسین شاہ ،مظہر محمود علوی، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، محسن اقبال و دیگر نے شرکت کی. تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئی .