Tag: یوکرین

  • یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم :روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم :روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    عالمی فوجداری عدالت نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فوج داری عدالت نے مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں دو اعلیٰ سطح کے روسی کمانڈروں سرگئی کوبیلاش اور وکٹر سوکولوف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، یہ دونوں کمانڈر 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک یوکرین کے بجلی کے انفراسٹرکچر پر میزائل حملوں کے ذمہ دار تھے،اس مدت کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے مختلف مقامات پر متعدد بجلی گھروں اور سب اسٹیشنوں پر حملے کیے تھے، یوکرین کے الیکٹریکل گرڈ پرسرگئی کوبیلاش اور وکٹر سوکولوف کی قیادت میں حملوں نے شہریوں کو جو نقصان پہنچایا وہ کسی بھی متوقع فوجی فائدے کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا۔

    القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں عالمی فوجداری عدالت نے یوکرینی بچوں کے اغوا سے متعلق جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر پیوٹن اور چلڈرن کمشنر ماریہ لیووا بیلووا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم کریملن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین …

    پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا،عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

  • یوکرین کا   روسی وزارتِ دفاع کو ہیک  کرکے  خفیہ دستاویزات  حاصل کرنے کا دعویٰ

    یوکرین کا روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کرکے خفیہ دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

    کیف: یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کے سابئر ماہرین نے روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کر لیا-

    باغی ٹی وی:”العربیہ” کے مطابق یوکرین کی دفاعی انٹیلی جنس نے پیر کو کہا کہ اس کے سائبر ماہرین نے روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کر لیا اور اس کے سرورز تک رسائی کے ذریعے خفیہ دستاویزات اور معلومات حاصل کر لیں جس سے وزارت کا ڈھانچہ ظاہر ہو گیا اور اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات کا انکشاف ہوا۔

    یوکرینی وزارتِ دفاع کے مین ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی یو آر) نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یوکرین کی انٹیلی جنس سروس کے پاس اب معلومات کے تحفظ اور خفیہ کاری (اینکرپشن) کے لیے سافٹ ویئر موجود ہے جو پہلے روسی وزارتِ دفاع کے استعمال میں تھا اور ساتھ ہی روسی وزارت جنگ سے تعلق رکھنے والے درجہ بند خفیہ سرکاری دستاویزات کا ایک ذخیرہ بھی ہے،ان دستاویزات میں "روسی وزارتِ دفاع کے 2,000 سے زیادہ ساختی یونٹس میں گردش کرنے والے آرڈرز، ہدایات، رپورٹس اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔”

    ملائشیا کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ،منصب سنبھالنے پرمبارکباد

    یوکرینی جی یو آر نے کہا کہ اس کی حاصل کردہ خفیہ معلومات نے روسی وزارتِ دفاع اور اس کی شاخوں کے مکمل ڈھانچے سے پردہ کشائی کو کائیو کے لیے ممکن بنایا ،حاصل کردہ ڈیٹا کے تجزیے سے جنرلز اور روسی وزارتِ دفاع کے ڈھانچہ جاتی یونٹس کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ساتھ نائبین، معاونین اور ماہرین کی شناخت کرنے میں بھی مدد ملی ہے – وہ تمام لوگ جنہوں نے الیکٹرانک دستاویز گردش کرنے والا سافٹ ویئر استعمال کیا جو ‘بیوروکریٹ’ کہلاتا ہے۔

    بھارت اور فرانس کا مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال

    یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے روسی نائب وزیرِ دفاع تیمور وادیمووچ ایوانوف کا خصوصیت سے ذکر کیا اور کہا کہ اس نے ان سے سرکاری دستاویزات حاصل کیں اور مزید کہا کہ انہوں نے "سائبر حملے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”

    دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے یوکرین کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ تقریباً دو سال قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے فریقین کو بڑے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ماسکو عام طور پر کائیو کے خلاف سائبر حملوں کے پیچھے ہونے کی تردید کرتا ہے۔

    اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

  • یوکرینی ممبر  کا پارلیمنٹ میں دوران میٹنگ دستی بموں سے حملہ،26 افراد زخمی اور 7 ہلاک

    یوکرینی ممبر کا پارلیمنٹ میں دوران میٹنگ دستی بموں سے حملہ،26 افراد زخمی اور 7 ہلاک

    کیف: یوکرینی ممبر پارلیمنٹ نے دیگر اراکین پارلیمنٹ پر دوران میٹنگ 3 دستی بموں سے حملہ کردیا جس میں 26 افراد زخمی اور 7 ہلاک ہوگئے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی ممبر پارلیمنٹ نے دیگر اراکین پارلیمنٹ پر دوران میٹنگ 3 دستی بموں سے حملہ کردیا ، حملہ آور ممبر پارلیمنٹ نیٹو کے حکم پر روسی افواج سے جنگ لڑنا نہیں چاہتا تھا اور وہ احتجاج ریکارڈ کرانے کا منفرد انداز اپنانا چاہتا تھا ۔

    قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے پیوٹن نے پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ روس کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، روسیوں کی اکثریت یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہےمسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں میں کئی گنا اضا فہ ہوا ہے، روسی فوجیں اعتماد کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں اور نئے علاقوں کو آزاد کروا رہی ہیں۔

    دوران خطاب روسی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے نیٹو فوج کی یوکرین میں تعیناتی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک یوکرین میں فوج بھیجتے ہیں تو اس سے خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روسی فوجیں یوکرین میں داخل ہوگئی تھیں روس نے یہ جنگ یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی دراخوست کے جواب میں مسلط کی ہے، روس یوکرین سمیت فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو اپنی سالمیت کا خطرہ قرار دیتا ہے،روس کا مؤقف ہے کہ ان ممالک کی نیٹو ممالک میں شمولیت سے نیٹو افواج کے لیے روس میں داخلے کی راہیں کھل جائیں گی اور مغربی اتحاد روس پر حملہ آور ہونے کے لیے ہی ان ممالک کو رکنیت دے رہا ہے۔

  • نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کےمطابق پیوٹن نے پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ روس کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، روسیوں کی اکثریت یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہےمسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، روسی فوجیں اعتماد کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں اور نئے علاقوں کو آزاد کروا رہی ہیں۔

    دوران خطاب روسی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے نیٹو فوج کی یوکرین میں تعیناتی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک یوکرین میں فوج بھیجتے ہیں تو اس سے خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کرے گا ہم نام لے کر بات کریں گے،شیر افضل …

    واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روسی فوجیں یوکرین میں داخل ہوگئی تھیں روس نے یہ جنگ یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی دراخوست کے جواب میں مسلط کی ہے، روس یوکرین سمیت فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو اپنی سالمیت کا خطرہ قرار دیتا ہے،روس کا مؤقف ہے کہ ان ممالک کی نیٹو ممالک میں شمولیت سے نیٹو افواج کے لیے روس میں داخلے کی راہیں کھل جائیں گی اور مغربی اتحاد روس پر حملہ آور ہونے کے لیے ہی ان ممالک کو رکنیت دے رہا ہے۔

    اپوزیشن میں بیٹھیں‌ گے،کسی کو ووٹ نہیں دیںگے،مولانا فضل الرحمان

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف ہار گئے، آر او نے فارم 49 جاری کر …

  • روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    ماسکو: روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں 9 ماہ بعد بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم قصبہ ایوڈیوکا پر قبضہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: روئٹرزکے مطابق ایوڈیو یوکرین کا بدترین جنگی میدان میں سے ایک تھا جہاں سے یوکرین کی فوج دستبردار ہوگئی ہے اور یہ مئی 2023 میں بخمت شہر پر قبضے کے بعد بڑی فتح ہے روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج نے ایک ہزار کلومیٹر پر پھیلے ہوئے اہم علاقے میں 8.6 کلومیٹر تک پیشرفت کی ہے اور روسی فوج نے خون ریز لڑائی کے بعد فتح حاصل کی جہاں قصبے پر قبضہ کرلیا جو مکمل طور پر آبادی سے خالی ہوچکا تھا۔

    دوسری جانب یوکرین نے بیان میں کہا کہ اپنے فوجیوں کو واپس بلایا ہے تاکہ مہینوں سے جاری جنگ کے گھیرے سے بچایا جائے جبکہ پیوٹن نے ایوڈیوکا پر قضے کو اہم فتح سے تعبیر کیا اور اپنی فوج کو مبارک باد دی، کریملن کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاست کے سربراہ نے روسی فوجیوں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور یہ اہم فتح ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ خطہ روس کو صنعتی خطہ ڈونباس پر مکمل تسلط حاصل کرنے کے لیے یہ فتح اہمیت کی حامل ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کا کہنا تھا کہ قصبے کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کرنے اور وہاں موجود یوکرینی فوج کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو ایوڈیوکا کوک اور کیمیکل پلانٹ سے جڑا ہوا ہے۔

    یوکرین کی جانب سے روسی دعووں پر سرکاری سطح پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن میں ایوڈیوکا اور کوک پلانٹ میں یوکرین کا جھنڈا اتار کرکے روسی جھنڈا لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔

    ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دئیے

  • یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو  تباہ کرنے کا دعویٰ

    یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    کیف: یوکرین کی مسلح افواج نے روسی بحریہ کے سب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی ) کی ایک رپورٹ کے یوکرینی افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے، یوکرین کی وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ میگورا (v5) ڈرونز کے ذریعے کریمیا کے الپو کا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

    چوہدری شجاعت اڈیالہ جیل پہنچ گئے، پرویز الہیٰ سے ملاقات متوقع

    میگورا (v5) کے مینو فیکچرر کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرونز سطح سمندر سے بالکل اوپر 42 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں،اس سے قبل بھی یوکرین کی جانب سے کریمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے تاہم روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے،شازیہ مری

    انتخابی عمل اندرونی و خود مختاری کا معاملہ،غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

  • یوکرینی صدر  کا مغربی ممالک سے شکوہ

    یوکرینی صدر کا مغربی ممالک سے شکوہ

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا ہے کہ مغربی ممالک جنگ میں یوکرین کی امداد کرنے سے ہچکچا رہے ہیں،جس سے روس کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی:عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سرکاری دورے پر لتھوانیا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ پیوٹن کبھی یوکرین پر مسلط جنگ کو کبھی ختم نہیں کریں گے جب تک ہم سب مل کر روسی جنگ کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا دیتے۔

    صدر زیلنسکی نے متنبہ کیا کہ پیوٹن کا مقصد صرف یوکرین پر قبضہ نہیں اور اس پر رکیں گے نہیں بلکہ لتھوانیا، لٹویا، ایسٹونیا، مالڈووا کا اگلا نمبر ہو سکتا ہے اور یہ سلسلہ اسوقت تک نہ رکےگا جب تک کہ مغربی ممالک اسے روکنے کے لیے جنگ میں شامل نہ ہوں گے۔

    لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر …

    واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو 2سال ہوچکے ہیں اور 4علاقوں کو فتح کرکے روس انھیں اپنا حصہ قرار دے چکا ہے جب کہ مغربی ممالک یوکرین کی مدد کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

    تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    ی پی 145 سے امیدوار میاں جنید نے علیم خان کی حمایت کر دی

  • روس کا یوکرین میں میزائل حملہ، 11 افراد ہلاک

    روس کا یوکرین میں میزائل حملہ، 11 افراد ہلاک

    کیف: یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روس نے میزائل حملے کئے جن میں 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی:"الجزیرہ” کے مطابق علاقائی گورنر ودیم فلاشکن نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ روسی میزائل حملے میں یوکرینی شہر پوکرو وسک اور اس کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا دشمن شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، زیادہ سے زیادہ مصیبتیں لانے کی کوشش کر رہا ہے S-300 میزائل حملوں کی ایک سیریز میں استعمال کیے گئے تھے، اور ایک نے چھ افراد کے خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا تھا۔

    فلاشکن نے ایسی تصاویر جاری کیں جن میں امدادی کارکنوں کو بمباری کے بعد ملبے میں سے کام کرتے دکھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی افواج "ہماری سرزمین پر زیادہ سے زیادہ غم پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں-

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روسی افواج نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے،روس کو ہمیشہ اس طرح کے حملوں کے نتائج کا احساس کرنا چاہیے۔

    بولیویا میں 22 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ دو روز قبل روس اور یوکرین نے متحدہ عرب امارات کی وساطت سے سینکڑوں جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا تھایوکرین نے 248 روسی جنگی قیدی رہا کیے جن کے بدلے روس نے یوکرین کے 230 جنگی قیدی متعلقہ حکام کے حوالے کیے۔

    فلم”اینیمل” کے اداکار نے لڑکی کی جان بچا لی

  • یوکرینی فوج کا روس کے خلاف بھارتی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف

    یوکرینی فوج کا روس کے خلاف بھارتی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف

    کیف: یوکرینی فوج کا روس کے خلاف بھارتی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آ گئیں ،یوکرینی فوج کا روس کے خلاف بھارتی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے،آئن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں میں بھارتی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا ہے، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد روس یوکرائن جنگ میں غیرجانبداری کا بھارتی مؤقف جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوج روس کے خلاف جو اسلحہ استعمال کر رہی ہیں وہ بھارتی ساختہ ہے جب کہ بھارت ہمشہ سے روس یوکرین جنگ میں غیرجانبداری کا دعویٰ کرتا آیا ہے،جبکہ بھارت کئی بار روس کو یقین دلا چکا ہے وہ یوکرین سے جنگ میں غیر جانبدار ہونے کی اپنی پالیسی پر کاربند ہیں –

    ہمارے پاس آئینی نسخہ تیار ہے جس میں تمام مسائل کا حل ہے،ایم کیو ایم

    یوکرینی فوج کے پاس بھارتی ساختہ اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی اس جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف محض ڈھونگ ثابت ہوا تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کو گولہ بارود اور اسلحے کی فراہمی سے بھارت کے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کشیدگی کا سبب بنیں گے۔یوکرین سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری بھارت میں ہوتی ہے، بھارت اس سے قبل بھارت یہ اسلحہ آرمینیا کو بھی فروخت کر چکا ہے۔

    دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بلاول بھٹو

  • یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد  ہلاک

    یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد ہلاک

    ماسکو:یوکرین میں روسی حملے کے بعد جواب میں یوکرین کا روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں فضائی حملہ ، 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: روسی حکام کے مطابق سرحدی علاقے بلگورود میں یوکرین نے فضائی حملہ کیا جس میں 2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہوئےروسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ بلگورود حملے سےروسی صدر کو آگاہ کردیا گیا ہےبلگورود پر حملہ معاف نہیں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

    واضح رہےکہ یوکرین میں گزشتہ روز روسی حملوں میں 39 افراد مارےگئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھےیوکرینی وزیر داخلہ کے مطابق روس نے میزائلوں سے کیف، خارکیف، اوڈیسا، دنپرو اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا،یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا-

    روس کا یوکرین پرسب سے بڑا فضائی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا تھا کہ روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں اشیا کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک اور کروز میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرون شامل تھے۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی حملہ ظاہر کرتا ہےکہ پہلے حملے کو دو سال ہونے کے باوجود روسی صدر کے یوکرین میں مقاصد نہیں بدلے، پیوٹن یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں اور وہاں کے عوام کو اپنا محکوم بنانا چاہتے ہیں۔

    روس کا یوکرین پرسب سے بڑا فضائی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی