Tag: 4. Pakistan News

  • اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ:مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ضلعی حکام کے مطابق ولی خان بائی پاس پراسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

    الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم مزید تیز کی جائے: عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

     

    حکام کا کہنا تھاکہ ملزمان جنگل کراس پر پیٹرول پمپ لوٹ رہے تھے کہ ملزمان نے لیویز فورس کی گاڑی دیکھنے پرفائرنگ کردی۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

     

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔فائرنگ سے گاڑی میں سوار لیویز اہلکار محمد اکرم موقع پر شہید جبکہ نائب رسالدار محمد ظاہر زخمی ہوگیا ۔ واقعے کے بعد شہید اور زخمی اہلکار کونواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    وزیرآباد فائرنگ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل

    لیویز کے مطابق فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ محفوظ رہے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش کے لیے ملحقوں علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزار کیش لوٹ کر باآسانی فرار۔ سوسائٹی کی سیکیورٹی کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔روات پولیس بھی جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آنے لگی۔

    ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیز 07 میں واقع رشید سویٹس ہاؤس کے منیجر راجہ فیصل نے روات پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی رات آتشیں اسلحہ سے لیس 02 ڈاکو دوکان میں گھس آئے۔ڈاکووں نے ہمیں گن پوائنٹ پر ہینڈز اپ کروا لیا۔انہوں نے کیش کاونٹر کی تلاشی لیتے ہوئے 50ہزار کیش نکال لی۔ اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    راجہ فیصل نے بتایا کہ ہم بحریہ ٹاؤن سیکیورٹی کمپنی کو بھاری رقم سیکیورٹی کی مد میں ادا کرتے ہیں۔جبکہ سیکیورٹی کمپنی ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہے۔چند روز سیکیورٹی کمپنی والوں کے ذمہ داران سے میٹنگ دوران انکے نوٹس میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے توجہ دلائی۔مگر کوئئ جواب نہ آیا۔اور آج واردات ہوگئی۔ادھر حسن احمد خان نے بحریہ ٹاؤن پولیس چوکی کو درخواست دی کہ میرا قیمتی موٹر سائیکل دوکان کے سامنے سے چوری کرلیا گیا۔کاروائی کی جائے۔روات پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

     

    ادھراسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری، پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چھ دنوں میں 18مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

  • کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    اسلام آباد:کیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پرکریک ڈاون جا ری، پولیس ٹیموں نے گزشتہ چھ دنوں میں 18مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

    شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تھانہ آ بپا رہ، کو ہسار، بنی گالہ، رمنا، انڈسٹر یل ایر یا،سبزی منڈی اورشہزاد ٹا ون پر مشتمل پولیس ٹیموں نے گزشہ چھ دنوں میں 18 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی،

    کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    سی پی او آ پر یشنز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بر وئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں،

    کراچی:یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کےبعد چھلاوا ڈکیت گروہ گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • کراچی؛ نیوی اہلکار کے قتل میں ملوث دو ڈاکو پولیس مقابلے میں گرفتار

    کراچی؛ نیوی اہلکار کے قتل میں ملوث دو ڈاکو پولیس مقابلے میں گرفتار

    کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے بیچ ویو پارک ڈیفنس کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان نے 17 جنوری کو کلفٹن پاک ٹاور میں نیوی اہلکار کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا تھا۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 22 سالہ محمد وقاص ولد بخت نواز اور 20 سالہ بلال خان ولد وحید خان کے نام سے کی گئی، ملزمان سے دو پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    بوٹ بیسن پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان نیوی اہل کار کے قتل میں ملوث ہیں، 17 جنوری کو کلفٹن پاک ٹاور ہیلی پیڈ کے قریب موجود نیوی اہلکار محمد شان ولد محمد اسلم اپنے کزن کاشف نواز کے ہمراہ موبائل فون سے تصویر کھینچ رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے محمد شان سے اس کا موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر نائن ایم ایم پستول سے دو گولیاں مار کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش وقاص نے بتایا کہ نیوی اہلکار محمد شان کو اس نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، نیوی اہلکار سے چھینا ہوا موبائل فون اور نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا۔

    بوٹ بیسن پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں، گرفتار ڈاکو وقاص 9 جنوری کو ہی ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا۔

  • لاہوراسکول واقعہ:علی ظفر نےغنڈہ گردی کےذاتی تجربات شیئرکردیئے

    لاہوراسکول واقعہ:علی ظفر نےغنڈہ گردی کےذاتی تجربات شیئرکردیئے

    لاہور: طالبات کی طرف سے نشے سے انکار پر ساتھی طالبہ پر تشدد کے واقعے پر اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کردیئے۔معروف گلوکارعلی ظفر نے اسکول میں تشدد کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسکول میں اس طرح کے واقعات کو ختم کرنے کیلئے درست اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

    لاہور کے ایک ایلیٹ اسکول میں نشے سے انکار پر ایک لڑکی پر ساتھی طالبات نے تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لڑکیوں کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

     

    علی ظفر نے ٹویٹر پر ایک طویل پوسٹ میں تفصیل سے لکھا کہ ان کو کالج کے دنوں میں متعدد مرتبہ اس طرح کی غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا، ان کے انگریزی لہجے اور کپڑوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا اور یہ کئی برسوں تک جاری رہا۔انہوں نے تجویز دی کہ اسکولوں کو غنڈہ گردی پر ایک بہت واضح پالیسی اپنانی چاہئے، اساتذہ اور اسٹاف کو تربیت دی جائے کہ وہ اس قسم کے تشدد کو پہچان سکیں۔

     

    اداکار کے مطابق اسکولوں کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں، وہ اپنے بچوں کی تربیت پر پوری توجہ دیں۔

  • برطانیہ سے آنے والے ملزم نے بیوی اور سگی چچی کو قتل کردیا

    برطانیہ سے آنے والے ملزم نے بیوی اور سگی چچی کو قتل کردیا

    راولپنڈی:برطانیہ سے آنے والے شخص نے بیوی اور چچی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے روجام میں ایک شخص نے دو خواتین کو قتل کردیا اور ملزم نے بھی وادات کے بعد خود کشی کرلی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ روجام میں پیش آیا، جہاں برطانیہ پلٹ ملزم خاور محمود نے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کیا، اور دونوں خواتین کی جان لینے کے بعد ملزم نے خود کشی کرلی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ ملزم اور مقتولین کے رشتہ داروں سے بھی تفیش کی جائے گی۔

    اس سے پہلے گذشتہ سال اکتوبر میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے لاپتہ ہونے والی امریکی شہری وجیہہ سواتی کی لاش پولیس کو خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے ملی تھی جہاں انھیں ایک مکان کے کمرے میں دفن کر اُس کے اوپر فرش پکا کر دیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ان کے سابقہ شوہر رضوان حبیب نے بعدازاں اس قتل کا اقرار کیا تھا۔اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے قبول کیا کہ انھوں نے اپنی سابقہ بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔پولیس تفتیش کے مطابق اُن کی لاش کو ایک گاڑی کے ذریعے قالین میں لپیٹ راولپنڈی سے لکی مروت منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے ملزم کے انکشاف پر مقتولہ کی لاش لکی مروت کے علاقہ پیزو سے برآمد کی تھی۔ ایس ایچ او امیر خان نے بتایا تھا کہ ’وہ پہاڑ کے دامن میں پتھروں سے بنا ایک گھر تھا جو اس وقت خالی تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر ہم ایک کمرے میں گئے جس کے فرش کے نیچے مقتولہ کو دفن کیا گیا تھا۔‘