Tag: baaghi

  • مختلف وارداتوں میں عورتیں بچوں سمیت اغوا،مقدمات درج

    قصور
    مختلف وارداتوں میں عورتیں بچوں سمیت اغواء ،مقدمے درج،تفتیش جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور اور اسکے گردونواح میں اغواء کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان بزور اسلحہ ایک لڑکی سمیت دو خواتین کو بچوں سمیت اغواء کرکے لے گئے،مقامی پولیس نے مقدمات درج کرلئے,تھانہ بی ڈویژن قصور میں شبیر حسین نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں کام سے گھر کو پہنچا تو میرے بیوی بچے گھر پر موجود نہ تھے اپنے طور پر تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ ملا اور پھر ہمسائے ناصر نے بتایا کہ نامعلوم شخص تمہاری غیر موجودگی میں تیرے بیوی بچوں کو زبردستی اغواء کرکے ساتھ لے گیا ہے
    تھانہ کھڈیاں میں نوید دانش نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری غیری موجودگی میں ملزمان مبین،ارشد وغیرہ آئے اور اسلحہ کے زور میری بیوی (م،ن)بی بی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوے زبردستی سفید کار میں ڈال کر اغواء کرکے لے گئے ہیں
    مقامی پولیس نے الگ الگ دونوں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

  • ٹی ایم اے قصور کی نااہلی ،گندگی کی ٹرالیاں شہر میں جمع کرنے لگی

    ٹی ایم اے قصور کی نااہلی ،گندگی کی ٹرالیاں شہر میں جمع کرنے لگی

    قصور
    ٹی ایم اے قصور کا عملہ بجائے گندگی اٹھانے کے گندگی کے ڈھیر شہری آبادی میں لگانے لگا،دربار بابا بلہے شاہ کے قریب گندگی کے ڈھیر لگا دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق مقامی دکانداروں نے بتایا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور کا عملہصفائی شہر قصور میں بجائے صفائی ستھرائی کرنے کے الٹا شہر کے پر رونق چوک میں گندگی کے ڈھیر لگانے لگا ہے
    تانا مانا موبائل نزد دربار بابا بلہے شاہ پر واقع موبائل شاپ کے قریب ٹی ایم اے کا عملہ جب جی چاہتا ہے کوڑا کرکٹ کی ٹرالی بھر کر گندگی کا ڈھیر لگا آتا ہے جس سے سخت تعفن اور بدبو پھیلتا ہے اور دکانداروں کیساتھ ساتھ گاہکوں کا دکانوں پر کھڑا رہنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور اس گندگی سے مچھر افزائش پا رہے ہیں اور قرب و جوار میں رہنے والے لوگ مختلف امراض کا شکار بھی ہو رہے ہیں
    اہلیان علاقہ نے نااہل عملہ صفائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے اور اپنے علاقے کی صفائی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • قصور میں ایس ایچ او نے کوریج کرتے صحافی پر تھپڑوں کی برسات کردی،موبائل،مائیک،چینل لوگو توڑ دیا

    قصور میں ایس ایچ او نے کوریج کرتے صحافی پر تھپڑوں کی برسات کردی،موبائل،مائیک،چینل لوگو توڑ دیا

    قصور
    قصور میں ایک اور صحافی پولیس گردی کا شکار، تھانہ مصطفی آباد قصور کے ایس ایچ او اور سب انسپیکٹر نے اپنی موجودگی میں کوریج کرتے صحافی سمیع اللہ جٹ پر تھپڑوں اور گالیوں کی برسات کروائی، صحافی کا مائیک،چینل لوگو اور موبائل توڑ دیا،صحافیوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ او اور سب انسپیکٹر نے اپنی موجودگی میں کوریج کرتے قصور کے صحافی سمیع اللہ جٹ پر اپنے ماتحتوں سے تھپڑوں اور گالیوں کی برسات کروا دی اور تھانے لیجا کر حبس بیجا میں رکھا
    تھانہ مصطفی آباد للیانی کی حدود میں پبلک پراپرٹی کا معاملہ چل رہا تھا جس پر پولیس اپنی موجودگی میں قبضہ کروا رہی تھی جبکہ دوسری پارٹی رو رہی تھی اور پولیس کو منع کر رہی تھی کہ ابھی کورٹ کے آرڈرز نہیں آئے لہذہ آپ کورٹ کے حکم نامہ آنے تک ایسا نہیں کر سکتے یہ سب خلاف قانون ہے
    اس منظر کی رپورٹنگ کرتے ایک نیوز کے صحافی سمیع اللہ جٹ کو تھانہ مصطفی آباد کے
    سب انسپیکٹر اشرف اور
    ایس ایچ او حسن علی عمران نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور پکڑ کر صحافی کا موبائل،مائیک اور چینل کا لوگو توڑ دیا اور اپنے ماتحتوں سے صحافی پر سڑک کنارے تھپڑوں اور ٹھڈوں کی برسات کروا دی اور سرکاری گاڑی میں ڈال کر تھانے لیجا کر حبس بیجا میں رکھا جس پر قصور کی صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا
    قصور کی صحافی برادری میں اس بابت سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور صحافی برادری پوچھتی ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں ابتک 104 صحافی قتل کئے گئے ہیں کیا قصور پولیس بھی غزہ،شام،عراق اور دنیا بھر کی طرح کوریج کرتے صحافی کو قتل کرکے اپنا نام بنانا چاہتی ہے؟
    واضع رہے کہ اس سے قبل قصور کے صحافی مہر شکیل شریف اور صحافی غنی محمود قصوری بھی قصور پولیس کی پولیس گردی کا شکار ہو چکے ہیں
    صحافی برادری نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ و آئی جی پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سٹی کوٹ رادھا کشن میں سرعام واردات ،عوام میں سخت خوف و ہراس

    سٹی کوٹ رادھا کشن میں سرعام واردات ،عوام میں سخت خوف و ہراس

    قصور
    تحصیل کوٹ رادھا کشن سٹی میں حافظ کریانہ سٹور ہندال اڈا میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس،ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر ملزمان کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن سٹی میں گزشتہ دن ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جسے دیکھ کر عوام میں سخت غم و غصہ کیساتھ شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
    سٹی کوٹ رادھا کشن کے مصروف ترین بازار ہندال اڈا میں نماز فجر کے وقت سے کچھ پہلے چار کار سوار ڈاکو سرعام آئے اور اسلحہ کے زور پر حافظ کریانہ سٹور میں داخل ہو کر پیسے لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے حالانکہ اس وقت سٹور اور ساتھ سڑک پر کافی رش تھا مگر اس کے باوجود ڈاکوؤں نے بڑی دیدہ دلیری سے بغیر کسی ڈر کے چند منٹوں میں اپنا کام کیا اور چلتے بنے
    سی سی ٹی وی فوٹیج میں کار کا نمبر اور ڈاکوؤں کا حلیہ بآسانی دیکھا جا سکتا ہے
    شہریوں کا ڈی پی او قصور عیسی خان سکھیرا سے ازخود نوٹس لے کر ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سزا دلوانے کا مطالبہ ہے اور سٹی و ارد گرد میں پولیس کو فعال کرنے کا بھی مطالبہ ہے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں

  • جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،پانی لوگوں کے گھروں،لوگ مختلف امراض کا شکار

    جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،پانی لوگوں کے گھروں،لوگ مختلف امراض کا شکار

    قصور
    سلامت پورہ باگڑ کوٹ کے علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پانی پائپ لائن خراب ہونے سے گھروں میں نالیوں کا گندہ پانی جانے لگا علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے انتظامیہ سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ قصور کی نااہلی کے باعث محلہ سلامت پورہ باگڑ کوٹ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سرکاری موٹر پانی کی پائپ لائن خراب ہونے کی وجہ سے گھروں میں نالیوں کا گندہ پانی جانے لگا ہے جس کی بدولت علاقہ مکین مختلف خطرناک امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں
    باگڑ کوٹ کے رہائشیوں نے اعلی احکام سے نوٹس لے کر گندگی اٹھانے اور سرکاری پانی کی پائپ لائن ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں

  • پرنسپل غریب کلینر کی ایک ماہ کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،جیسے لے سکتے ہو لے لو ،پرنسپل کی دھمکی،

    پرنسپل غریب کلینر کی ایک ماہ کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،جیسے لے سکتے ہو لے لو ،پرنسپل کی دھمکی،

    قصور
    کرسچن ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رائیونڈ کا پرنسپل ذیشان اپنے ماتحت کلینر کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،کلینر سے کہا جیسے لے سکتے ہو لے لو،غریب کلینر کی لیبر ڈیپارٹمنٹ قصور و لاہور سے تعاون اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑہ نو کے رہائشی نیامت مسیح ولد بشیر مسیح نے بتایا کہ میں نے نومبر 2019 سے کرسچئین ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رائیونڈ میں بطور کلینر کام شروع کیا جو کہ مسیحی برادری کا ایک معزز اور کمیونٹی کا معاون ادارہ ہے
    جو کہ بشپ آف رائیونڈ ڈایوسیس کے زیر انتظام ہے جس کے سربراہ بشپ آزاد مارشل ہیں جو کہ ایک نیک انسان ہیں اور مسیحی برادری کے روحانی پیشوا بھی ہیں
    میں نے 2019 سے اگست 2024 تک نہایت ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اسی دوران 27 مئی 2024 کو میرے والد فوت ہو گئے اور چھٹیوں کے بعد میں ڈیوٹی پر پہنچا تو پرنسپل ذیشان نے مجھے جھاڑنا اور زدوکوب کرنا شروع کر دیا کہ تم نے 3 چھٹیاں کیوں کی ہیں ایک چھٹی ہی کافی تھی جس پر میں نے جواب دیا کہ میرے والد فوت ہو گئے تھے لہذہ رسومات کیلئے 3 دن کی چھٹی لازم ہے اور میں نے ادارے کو بتا کر چھٹیاں کی ہیں جو کہ میرا حق ہے اس بات پر پرنسپل ذیشان سیخ پا ہو گیا اور مجھ سے عداوت رکھنے لگا اور بات بات پر مجھے جھڑکنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے مورخہ 11/8/24 کو اپنا استعفیٰ پرنسپل ذیشان کو پیش کیا جس نے میرا استعفیٰ قبول نا کیا تو میں نے پرنسپل کے نمبر پر استعفیٰ واٹس ایپ کر دیا اور اپنی ایک ماہ کی بقایا تنخواہ کا مطالبہ کیا تو پرنسپل نے کہا کہ میں نے تمہارا استعفی قبول ہی نہیں کیا تو تنخواہ کیسی لہذہ جہاں تک تمہارا زور لگتا ہے لگا کر دیکھ لو میں نے تنخواہ نہیں دینی اور آج دن تک تنخواہ دینے سے انکاری ہے
    لہذہ میری بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور لیبر ڈیپارٹمنٹ قصور و لاہور سے استدعا ہے کہ مجھ غریب پر رحم کیا جائے اور میری ایک ماہ کی تنخواہ مجھے لے کر دی جائے

  • ماہ نومبر میں 14 مقدمات میں ملزمان کو عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزائیں

    ماہ نومبر میں 14 مقدمات میں ملزمان کو عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزائیں

    قصور
    قصور پولیس کی جانب عدالتوں کو ٹھوس شواہد دیئے جانے پر ماہ نومبر میں 14 مقدمات میں بیشتر ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت و عمر قید کی سزا و جرمانے

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی موثر تفتیش، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت عدالتوں میں چالان پیش کئے جانے کے ماہ ماہ نومبر کے دوران قتل کے 14 مقدمات میں عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں دیں
    ڈی پی او قصور نے کہا کہ قصور پولیس ڈاکوؤں اور کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کیساتھ ساتھ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بہترین و جدید طریقہ ہائے تفتیش، انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ عدالتوں میں ٹھوس شواہد مہیا کرنے کے عمل کو یقینی بنا رہی ہے جس کے باعث مجرموں کا سزا مل رہی ہے

  • تیز رفتاری باعث خوفناک حادثہ،1 شحض جانبحق ،5 زخمی

    تیز رفتاری باعث خوفناک حادثہ،1 شحض جانبحق ،5 زخمی

    قصور
    خوفناک حادثہ،ایک شحض جانبحق،5 شدید زخمی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور قصور روڈ المعروف فیروز پور پر مصطفی آباد للیانی کے قریب پکی حویلی کے مقام پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک T 3500مزدا ڈالہ فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شحص جان بحق جبکہ پانچ افراد شدید زحمی ہو گئے
    واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ڈیڈ باڈی اور زحمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے
    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

  • ایڈز سے بچاؤ کیلئے سیمینار ،شرکا کی واک،آگاہی مہم

    ایڈز سے بچاؤ کیلئے سیمینار ،شرکا کی واک،آگاہی مہم

    قصور
    بلھے شاہ ہسپتال قصور میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،شرکاء کی طرف سے لوگوں کو بچاؤ کی آگاہی دی گئی

    تفصیلات کے مطابق بلھے شاہ ہسپتال قصور میں ایچ ائی وی یعنی کہ ایڈز کا عالمی دن منایا گیا
    ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایڈز پہ کام کرنے والے تمام اداروں نے شمولیت اختیار کی جس میں بلخصوص سی ای او ہیلتھ قصور، پرنسپل نرسنگ کالج قصور اور ڈسٹرکٹ انچارج نئی زندگی ٹرسٹ قصور محمد احمد رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور سیمینار سے خطاب کیا
    بلھے شاہ ہسپتال میں جاری سیمینار میں ایڈز کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا ذکر کیا اور واک میں شامل شرکاء کو ایڈز کی روک تھام، اس کے علاج اور اس سے پھیلنے کی وجوہات کے بارے میں اگاہی دی گئی
    شرکاء کا کہنا تھا کہ ایچ ائی ایڈز کی روک تھام کے لئے عوام کو اس کے بارے میں اگاہی دی جانا بہت ضروری ہے
    شرکاء نے عوام سے اپیل کی کہ دی گئی ہدایات پر عمل کرکے خود بھی ایڈز سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھے

  • بغیر ترپال سڑکوں پر ٹرالیوں کا راج،دھول مٹی،لوگ بیمار

    بغیر ترپال سڑکوں پر ٹرالیوں کا راج،دھول مٹی،لوگ بیمار

    قصور
    سڑکوں پہ ٹرالیوں کا راج,تارکول سے بنی کارپٹ سڑکیں مٹی کہ تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل،دھول مٹی اڑنے سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،کھارا ڈرین رائیونڈ روڈ تا کھارا نئی بنی سڑک اسی سبب برباد

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر تحصیل قصور کے قرب و جوار کے گاؤں دیہات کی سڑکوں پہ مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی والوں کا راج ہے جنہوں نے سڑکوں کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے
    مٹی سے لدی بغیر ترپال ٹرالیوں سے مٹی گرتی رہتی ہے جس کے باعث تارکول سے بنی کارپٹ سڑکیں مٹی کی تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل ہو رہی ہیں اور مٹی کے جمنے کے باعث سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں بجائے کہ ٹرالیوں والے چند دنوں بعد مٹی کو سڑک سے ہٹانے کی بجائے الٹا اس پر پانی چھڑک کر مٹی کی تہہ بنا دیتے ہیں جس کے باعث سڑکیں برباد ہو رہی ہیں
    قصور رائیونڈ روڈ نواحی گاؤں کھارا میں ڈرین والی سڑک جو کہ چند سال قبل بنی اور رائیونڈ قصور روڈ ڈرین کیساتھ سے گاؤں تک ہے، اس پر بھی ٹرالی والوں کی طرف سے بجائے مٹی ہٹانے کے پانی کا چھڑکاؤ کر دیا جاتا ہے جس کے باعث گزرنے پھسلن سے گرتے بھی ہے اور مٹی کی مستقل تہہ جمنے سے سڑک برباد ہو چکی ہے
    اس سڑک پہ دن رات مٹی والی ٹرالیاں گزرتی ہیں اور مٹی گراتی رہتی ہیں جس کے باعث لوگوں کا گزرنا دشوار ہے اور دھول مٹی اڑنے سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور،اسسٹنٹ کمشنر قصور سے ٹرالی مالکان کی طرف سے سرکاری سڑک کو نقصان پہنچا کر لوگوں کو بیمار کرنے اور راستوں میں رکاوٹ ڈالنے پر ازخود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے