Tag: baaghi

  • پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

    پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

    پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

    لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی )پنجاب یونیورسٹی نے شاہنواز کو عربی کے مضمون میں ان کے’السید صدیق حسن خان القنوجی لغو یاً دراستہ خاصتہ البلغتہ فی اصول اللغتہ و مقارنتہ مع المز ھر للسیو طی‘ کے موضوع پر،آصفہ جہانگیر کوساءوتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’افغانستان ۔ انڈیا جغرافیائی سیاسی مفادات : پاکستان کےلئے اثرات 2014-2002))‘ کے موضوع پر،سید ذوالفقار علی عابدیکو زوالوجی کے مضمون میں ان کے’مروج حوت فرسا کی بجائے نباتاتی مواد کی تلخیص اور اس کے اہدافی اور غیر اہدافی مچھلیوں پر اثرات‘ کے موضوع پر اور روبینہ مشتاق کو بائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’بیسلیس تھیور نجنسئزر یکمبیٹ کرائی پروٹینز کی پیداوار اور ان کے زہریلے عمل کے طریقہ کار کا تجزیہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں ۔

  • لاہور ایس پی سٹی کا قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں کی پریڈ کا معائنہ و جایزہ

    لاہور ایس پی سٹی کا قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں کی پریڈ کا معائنہ و جایزہ

    پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار جنرل پریڈکا سلسلہ جاری، ایس پی سٹی نے جنرل پریڈ کا معائنہ و اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا

    لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایات پرپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ اور ڈی ایس پی عمر کمپنی ملک اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ جنرل پریڈ میں ڈولفن فورس، اینٹی راءٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے لیا ۔ اس موقع پرایس پی سٹی غضنفر علی شاہ نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا ۔ سیدغضنفرعلی شاہ نے کہا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد سے اہلکاروں کے ٹرن آءوٹ اور ڈسپلن کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے ۔ آخر میں جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا ۔

  • وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود کا اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

    وزیرے اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکہ ملک وقوم کی خوشحالی کی طرف اہم قدم ہے، دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، امریکہ کا صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک اےک دوسرے کے قریب آئےنگے، وزیر اعظم نے پاکستانی کی سادگی کا عملی نمونہ پیش کیا، نومبر میں علامہ اقبال بک فیئر منعقد کرانے پر غور کےا جائےگا

    لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزےر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ ملک وقوم کی خوشحالی کی طرف اہم قدم ہے ۔ دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہےں ۔ امرےکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک اےک دوسرے کے قریب آئیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے زبانی طور پر سادگی اور کفایت شعاری کا درس نہیں دیا بلکہ انہوں نے پاکستانی سفیر کے گھر قیام کر کے عملی نمونہ بھی پیش کےا ہی ۔ دوسرے ممالک سمیت امریکہ سے تعلقات میں بہتری پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ وزیر اعظم نے واشنگٹن کے تاریخی جلسے سے خطاب کیا ۔ نومبر میں علامہ اقبال بک فیئر منعقد کرانے پر غور کےا جائےگا ۔ وہ پےر کے روز ےہاں اےوان اقبال مےں پبلشرز اور بک سےلرز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزےر تعلےم نے کہا کہ وزےر اعظم عمران خان نے کمرشل فلائیٹ کے ذریعے امریکہ جاکر کفاےت شعاری کی اےک نئی مثال قائم کر دی ہے کہ مقروض ممالک کے سر براہ کو بے جا اخراجات نہےں کرنے چاہئےں جبکہ گزشتہ حکومتوں کے سربراہ تو کثیر تعداد مےں وفد لے کر جاتے تھے جس سے حکومی خزانہ پر بوجھ پڑتا تھا ۔ نواز شریف اور عمران خان کے دورے کے اخراجات جلد سامنے لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امرےکہ کے چیف پروٹوکول نے وزےر اعظم عمران خان کا ا ستقبال کیا ۔ بےرونی ممالک کی دوستیاں مفاد پر مبنی ہوتی ہیں ،چین ،روس، امریکہ نے پاکستان کو اشتراک کی دعوت دی ۔ سرکاری طور پردعوت نامہ پر امرےکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک مےں یکساں تعلیم نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سردیوں تک آٹھویں جماعت تک یکساں نظام تعلیم کےلئے صوبوں کو ہدایت کرینگے ۔ نومبر میں علامہ اقبال بک فئیر منعقد کرانے پر غور کےا جائےگا ۔ بک فئیر سے لوگوں کا کتابیں پڑھنے کا شوق بڑھے گا ۔ جب سیاست سے رِےٹائر ہونگا تب کتاب لکھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اےک مشکل معاشی صورتحال سے گز ر رہا ہے ۔ بہت جلد بہتری کا سفر شروع ہو جائےگا ۔ نےب اےک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ۔ قوم کی لوٹی ہوئی رقم کا حساب نےب لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں سب سے بڑا مسئلہ ٹےکس کولےکشن ہے ۔ لوگ ٹیکس دےنا نہےں چاہتے ۔ سیاسی جماعت کےلئے فیصلے کرنے مشکل ہوتے ہیں ۔ ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کےلئے سب کو اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے ۔ ایمنسٹی کے بعد کسی کو رےلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ ستر سال سے قرض لے رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار مےں آٹھ ارب ڈالر حکومتی قرض ادا کر چکی ہے ۔ ملک مےں اس وقت مشکل حالات ہیں لےکن یہ وقت گزر جائےگا ۔ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب کتاب دینا ہوگا ۔ حکومت کے قےام کے چند روز بعد ہی کہا گیا کہ حکومت چلی جائےگی لےکن وزےر اعظم عمران خان کی مدبرانہ قےادت نے تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کےا اور اپوزےشن کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہےں ہوا ۔ وزےر اعظم عمران خان کسی کو اےن آر او نہےں دےنگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کتابوں کی اشاعت کےلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ مسائل بہت ہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ جدید دور میں کتابوں کی اشاعت چیلنج ہے ۔ حکومت کوشش کرےگی کہ تعلیم اور کتب بینی کو فروغ دیا جائے ۔ وفاقی وزےر نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ قبل ازےں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے پبلیشرز اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے وفد سے درسی کتب کی بہتری کےلئے مذاکرات ہوئے ۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سکول میں سرکاری درسی کتب لگائی جا نے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا ۔ جتنے بھی پبلشنگ اور کتب سیلرز کے ادارے ہیں ان کو خط لکھے جائیں گے تاکہ کتاب بینی کے فروغ کو یقینی بنا ےا جائے ۔ کتاب میلے سجائے جائیں ، کاغذ سستا کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ اےسوسی اےشن نے مطالبہ کےا کہ کتب بینی کے فروغ کےلئے کتا بےں سستی ہونی چاہئیں ۔

  • دریاوں اوردوسو ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال اور اسکا جائزہ

    دریاوں اوردوسو ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال اور اسکا جائزہ

    دریاءوں اور ;200;ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال

    لاہور ۔ 22 جولائی (اے پی پی) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے ;200;بی ذخائر میں پےر کے روز پانی کی ;200;مد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاءو کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): ;200;مد 239200کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): ;200;مد80100 کیوسک اور اخراج80100 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر);200;مد46000 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): ;200;مد68300 کیوسک اور اخراج 36800کیوسک ۔ بیراج :جناح: ;200;مد249500 کیوسک اور اخراج 241500 کیوسک،چشمہ: ;200;مد249300کیوسک اوراخراج 235000کیوسک، تونسہ: ;200;مد255100 کیوسک اور اخراج233400 کیوسک، پنجند: ;200;مد26400 کیوسک، اور اخراج 9900 کےوسک،گدو: ;200;مد 227900کیوسک اور اخراج 191100 کیوسک، سکھر: ;200;مد187000 کیوسک اور اخراج142200 کیوسککوٹری:;200;مد81400 کیوسک اور اخراج 35800 کیوسک ۔ ریزروائرز :تربیلا;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1498;46;95 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3;46;366 ملین ایکڑ فٹ ۔ منگلا;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1175;46;40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2;46;938 ملین ایکڑ فٹ ۔ چشمہ;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 638;46;15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645;46;80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0;46;147 ملین ایکڑ فٹ ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی ;200;مد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاءو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی ;200;مد و اخراج کی تفصیل پےر کی صبح 6 بجے کی ہے ۔

  • شرم و حیا ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    شرم و حیا ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    اک گانے کے بول ہیں

    ملاؤ نا یوں نگاہ ہم سے
    ہو نا جائے کوئی گناہ ہم

    مطلب یہ تو مان لیا گیا ان بے حیائی کو عام کرنے والوں نے کہ نگاہ ملے گی تو گناہ ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں، اور یہی نگاہ ملانے اور بے حیائی اور عزتوں کا جنازہ کیلئے بے پناہ محنت کی گئی اور اب بھی جاری ہے، موویز، گانوں، لباس کے چناؤ، بے پردہ ہو کر نکلنا، مردوں کے بے حیا ہوجانے کی صورت، اور ہر اک حربہ استعمال کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نسل کو بے حیا کر کے دین اسلام سے دور کر دیا جائے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب حیا ختم ہوجائے تو پھر انسان جو مرضی کرتا پھرے،
    اک اور اہم بات ان گانوں کے اشعار پر غور کرنا جو حقیقت سے بالکل دور اور افسانوی شاعری پر مبنی ہونگے، جس کا اصل زندگی سے کوئی واسطہ نہیں، بلکہ یہ جتنے محرم رشتے ہونگے ان سے متنفر اور باغی کرنے، خاندانی نظام کو توڑنے پر مبنی، اور خیالی دنیا میں جانے کا ساماں کرنے پر مشتمل ہونگے، اور ایسا انسان غیر ذمہ دار، رشتوں کی اہمیت کو پس پشت ڈالنے والا ہوگا، اپنے خیر خواہوں کو اپنا دشمن سمجھنے والا ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل کا شکار ہوگا۔

    اب رستے کا انتخاب کرنا اس شخص پر ہے جو یہ تحریر پڑھ کر ان الفاظوں کی گہرائی کو سمجھ رہا ہے۔
    کہ وہ کس رستے کا انتخاب کرتا ہے۔

  • شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمود الحسن قریشی

    شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمود الحسن قریشی

    شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمود الحسن قریشی

    لاہور ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ایس ایس پی پنجاب پٹرولنگ پولیس محمودالحسن قریشی نے پٹرولنگ پوسٹ مانگامنڈی کا دورہ کیا، انچارج پوسٹ چوکی مانگامنڈی مظہر حسین ایس آئی اور ملازمین نے ایس ایس پی کاوالہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں بریفنگ دی ۔ ایس ایس پی محمود الحسن قریشی نے پٹرولنگ پوسٹ چوکی مانگامنڈی کے مختلف رومز کا وزٹ کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ مانگامنڈی میں ملازمین کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ جبکہ ایس ایس پی کی طرف سے پٹرولنگ پوسٹ چوکی مانگامنڈی میں شجرکاری کے حوالے سے پودا لگا کر خصوصی دعا کی گئی ۔ دورہ کے موقع پر ایس ایس پی نے پنجاب پٹرولنگ پولیس کے قوانین بارے پوسٹ چوکی پر موجود عملہ کوتفصیلی آگاہ کیا ۔ انہوں نے راہزنی، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے انچارج چوکی کو علاقے میں موثر ترین گشت کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈز پر شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کام میں غفلت لاپرواہی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کرونگا،شکایت کی صورت میں اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • ساہیوال، شہری ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کویقینی بنائیں ، ڈی پی او

    ساہیوال، شہری ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کویقینی بنائیں ، ڈی پی او

    ساہیوال، شہری ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کویقینی بنائیں ، ڈی پی او

    ساہیوال ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ;200;فیسر پیرریاض احمد نے شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کویقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں ان کی قیمتی جان کابچاءوہوسکے ۔ والدین اپنے کم عمربچوں کو موٹرسائیکلیں اور دیگرگاڑیاں ہرگز نہ دیں اورٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کی جانیوالی مہم میں ان کابھرپور ساتھ دیں ۔ وہ یہاں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک ایجوکیشن مہم اورمختلف چوکوں میں ٹریفک ;200;گاہی پرمشتمل پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکررہے تھے ۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈروڈ سیفٹی ونگ عامر چیمہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے شہریوں پرزوردیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پرعمل کرکے نہ صرف حادثات سے بچیں بلکہ مہذب شہری ہونے کاثبوت بھی دیں ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سلوموونگ گاڑیوں اورٹریکٹر ٹرالیوں پربیک لاءٹس نہ ہونے کے باعث رات کے وقت حادثات سے بچاءو کے لئے ریفلیکٹر سٹیکرز بھی لگائے جسے عوام نے قابل تحسین اقدام قراردیا ۔

  • دریائے جہلم پکنک مناتے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

    دریائے جہلم پکنک مناتے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

    ‏سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)
    شاہپور شہر میں دریائے جہلم ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو لے ڈوبا

    1-یاسمین کوسر عمر 35 سالہ ولد قیسس محمد
    2- کرن ببی کی عمر 21/22 سالہ ولد امجد علی
    3- عتیق بی بی کی عمر 16/17 سال
    4-کنزا کی عمر کی عمر 9/10 سال
    5- اسما بی بی کی عمر 7/8 سال قوم مسلم شیخ
     دریامیں ڈوبنےوالی خاتون اوربچیاں نسیم کالونی جوھرآبادکی تھیں دریامیں ڈوبنےوالوں میں8سالہ عاصم دریامیں ڈوباجسےبچاتے26سالہ کرن15سالہ عتیقہ7سالہ کنزہ اور40سالہ عاصم کی ماں گل یاسمین بھی ڈوب گئیں
    گل یاسمین کوریسکیوکی امدادی ٹیم نےنکال کرطبی امداددیتےہوئےڈی ایچ کیو منتقل کردیا ریسکیو 1122 کا امدادی آپریشن جاری ہے

  • لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں،سرگودہا کی لڑکیاں کھیلوں میں پیش پیش

    لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں،سرگودہا کی لڑکیاں کھیلوں میں پیش پیش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)”سرگودھا کی لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں”
    سرگودہا سپورٹس جمنازیم میں انٹر ڈویژنل فٹسال چمپیئن شپ میں پنجاب بھر سے لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا پہلے مرحلے میں سرگودہا کی فٹسال گرلز ٹیم نے فیصل آباد کی گرلز ٹیم کو شکست دی اس کے علاوہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،ساہیوال کی ٹیمیں بھی اس میں شریک ہیں دوسرے روز کے موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب فٹسال چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ۔چیئرمین پی ایچ اے سعد الله وڑائچ ۔آرگنائزنگ جبار حسین ۔مرزافضل الرحمن صدر چیمبر آف کامرس ودیگر مہمان شریک ہیں

  • محکمہ صحت پنجاب نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    محکمہ صحت پنجاب نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    محکمہ صحت پنجاب کی موسم گرما کی شدت،سخت حبس، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی، تدارکی،احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت
    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت پنجاب نے موسم گرما کی شدت،سخت حبس، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی، تدارکی،احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کھانے پینے میں احتیاط سے گیسٹرو کے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ گیسٹرو نظام انہضام میں انفیکشن اور سوزش کی بیماری ہے جو آلودہ پانی کے استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء میں موجود بیکٹیریا اور وائرس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر کے طور پر پینے کا پانی ہمیشہ ابال کر استعمال کریں، کھانا اچھی طرح پکاکر کھائیں،فریج سے نکالاہوا کھانا اچھی طرح گرم کریں،کھاناکھانے سے پہلے اور رفع حاجت کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں، کھانے کے برتن دھوئے بغیر استعمال نہ کریں، کچن،باتھ روم اور ٹوائلٹ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری گیسٹرو سے متعلقہ کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری اپنے قریبی سرکاری ہسپتال یا مستند ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں تاکہ مرض کو بگڑنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے فری ہیلتھ ہیلپ لائن 0800-99-000 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں