Tag: drama

  • ماہرہ خان کو فلمیں پسند ہیں ڈرامے؟

    ماہرہ خان کو فلمیں پسند ہیں ڈرامے؟

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے دیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور ہمارے ہاں آج تک اچھے ڈرامے بن رہے ہیں، مجھے جب بھی وقت ملتا ہے پاکستانی فلمیں دیکھنے کی بجائے ڈرامے دیکھتی ہوں ، پی ٹی وی کے دور میں بنے ہوئے ڈرامے کلاسک کی ھیثیت رکھتے ہیں اور مجھے دھوپ کنارے ، ان کہی ، تنہائیاں جیسے ڈرامے بہت پسند ہیں، میرے پاس ویسے تو فارغ وقت بہت کم ہوتا ہے لیکن اگر ہو تو میں پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں اور پرانے ڈرامے جنہیں کلاسک کہا جاتا ہے ان کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتی ہوں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ آج بھی ہمارے ہاں بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے ہمسایہ ملک بھارت میں جیسے ماضی میں ہمارے ڈرامے پسند کئے جاتے تھے ویسے ہی آج بھی پسند کئے جاتے ہیں۔ ہمارے ڈراموں کی خاص بات یہ ہے کہ

    ان میں حقیقی ایشوز کو ڈسکس کیا جاتا ہے اور ہمارے فنکار اور ڈائریکٹرز رائٹرز کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ وقت بدل جاتا ہے،کام کے تقاضے بھی بد ل جاتے ہیں ، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے ڈرامے مسلسل شائقین کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان فلموں کے ساتھ ساتھ ڈرامے بھی کرتی ہیں ان کا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے ، تھا ، ماہرہ خان کی اصل پہچان ٹی وی ہی ہے اور انہوں نے کبھی بھی اس پہچان کو فرامو ش نہیں کیا۔ ان کی ہمایوں سعید کے ساتھ بہت جلد فلم آنے والی ہے اس فلم کو لیکر ماہرہ کافی پرجوش ہیں۔

  • ماضی کو بھول جانا چاہتی ہوں وینا ملک

    ماضی کو بھول جانا چاہتی ہوں وینا ملک

    وینا ملک جنہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت حاصل کی جو کسی کا خواب ہی ہو سکتی ہے لیکن وہ شہرت کو بہت اچھی طرح سنبھال نہ سکیں، انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان تو کر دیا تھا لیکن وہ کبھی کبھار کسی شو کو ہوسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے شوبز بالکل نہیں چھوڑا بس اچھے کردار نہیں ملے اس لئے اپنے مداحوں کو کام کرتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہوں بس کوئی شو ہوسٹ کر لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا ماضی خسارے سے بھرا ہوا لگتا ہے اس لئے اسکو یاد نہیں کرنا چاہتی بس خدا سے

    دعا کرتی ہوں کہ میرا مستقبل بہتر ہو اور مجھ سے جو خطائیں ہوئی ہیں وہ رب کی ذات معاف کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو انسان اپنے مستقبل کے لئے بہت ساری پلاننگ کرتا ہے لیکن پتہ صرف خدا کو ہوتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے اور کیا ہوگا۔ اس لئے خدا سے ہر وقت رحم ہی مانگتے رہنا چاہیے ۔ وینا ملک نے کہا کہ اچھا سکرپٹ ملا تو ٹی وی ڈرامہ یا فلم کرنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ وینا ملک کے دو بیٹے ہیں انہوں نے اسد خٹک کے ساتھ شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد بچے وینا ملک کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • صنم جنگ کی اپنی ساس کی تعریفیں

    صنم جنگ کی اپنی ساس کی تعریفیں

    اداکارہ صنم جنگ جو آج کل امریکہ میں ہیں اور وہاں‌وہ اپنے شوہر کے پاس ہیں، کام سے فراغت ملتے ہی صنم جنگ اپنے شوہر کے پاس کچھ وقت کے لئے جاتی ہیں صنم جنگ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں‌ دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکارہ اپنی ساس کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صنم نے اپنے شوہر کے ہاتھ کی بنی ہوی ڈش کھائی اور اس کے بعد وہ اپنے شوہر کی تعریف کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ آپ نے بہت اچھی ڈش بنائی ہے ایسے شوہر تو سب کے ہونے چاہیں، اس کے بعد صنم نے اپنی ساس کی

    تعریفیں کرکے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹے کی کھانا پکانے کے حوالے سے بہت اچھی ٹریننگ کی ہے. یاد رہے کہ صنم جنگ کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے یہ خبریں اڑائی گئیں تھیں کہ ان کی ان کے شوہر سے علیحدگی ہو گئی ہے، صنم جنگ کو ایسی افواہوں کی تردید کرنا پڑی تھی کہ ایسی کوئی بات نہیں اگر میں اور میرا شوہر الگ الگ رہتےہیں تو اسکی وجہ یہ ہےکہ میرا پاکستان میں کام ہے اور میرے شوہر کا کام امریکہ میں ہے دونوں میں سے جو بھی فری ہوتا ہے وہ دوسرے سے ملنے آجاتا ہے.

  • نتاشا علی کی والدہ نے ان سے دو سال بات کیوں‌ نہیں کی

    نتاشا علی کی والدہ نے ان سے دو سال بات کیوں‌ نہیں کی

    اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ میں نے جب شوبز انڈسٹری جوائن کر لی تو دو سال تک میری ماں نے مجھ سے بات نہیں کی تھی، وہ نہیں‌چاہتی تھیں کہ میں شوبز میں آئوں. ان کو غصہ تھا کہ میں نے ان کی بات نہیں‌مانی. دو سال تک تو یہ سلسلہ رہا کہ میں جب بھی گھر جاتی اور امی کھانا کھا رہی ہوتیں تو وہ کھانا کھا کر جلدی سے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلی جاتیں اور مجھ سے بات ہی نہ کرتیں ، پھر جب میں کراچی شفٹ ہوئی اور انہوں نے دیکھا کہ یہ اپنے گھر میں اکیلی رہتی ہے اس کے باوجود اسکی شکایت نہیں آتی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ میری بیٹی کوئی غلط کام نہیں کرتی نہ ہی کسی ایسے کام میں پڑی ہے. انہوں‌نے کہا کہ اس کے بعد میری ماں میرے ساتھ کچھ ٹھیک ہونا

    شروع ہوئیں ، میں نے امی کو سونے کے کنگن بنا کر دئیے. انہوں نے کہا کہ اگر شوٹ ہو تو روزانہ گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے لیکن اگر شوٹ نہ ہوتو پھر میں‌گھر پر رہنے کو ترجیح دیتی ہوں، ٹی وی دیکھنا ، الماری ٹھیک کرنا ، کھانا کھانا ، یہ سب کرنے میں بہت مزا آتا ہےحالانکہ بہت سارے لوگ یہ کہتے ہیں‌کہ ہم تو گھر بیٹھ ہی نہیں سکتے لیکن میں ایسا نہیں کہتی بلکہ میں تو گھر پر رہنا ہی پسند کرتی ہوں.

  • ریڈیو ہے تو میں ہوں ساحر لودھی

    ریڈیو ہے تو میں ہوں ساحر لودھی

    ساحر لودھی جو گانا بھی گاتے ہیں، ایکٹنگ بھی کرتے ہیں ، ہوسٹنگ بھی کرتے ہیں اور ریڈیو بھی کرتے ہیں، ساحر لودھی کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ ایکٹنگ ہوسٹنگ میں وقفہ ضرور لیتے ہیں‌ لیکن ریڈیو پر کام کرنے کا وقفہ نہیں لیتے. اس کی کیا وجہ ہے، اس کا جواب دیتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ ریڈیو میری جان ہے میری روح ہے، اگر ریڈیو نہیں ہو گا تو میں بھی نہیں ہوں گا.ریڈیو پر میں جو دو گھنٹے گزارتا ہوں وہ میرے ہوتے ہیں، صرف میرے ، اس میں‌

    کسی کا کوئی دخل نہیں ہوتا ، جو دل میں آتا ہے بات کرتا ہوں لوگ سنتے ہیں سراہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے بولنے کےلئے کبھی سکرپٹ کا استعمال نہیں کیا بلکہ جو دل میں‌آئے بول دیتا ہوں اور یہ اللہ کی دین ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں کیسا نظر آتا ہوں، میں نے کیسے کپڑے پہنے ہیں ، کیسا بولا ہے بس جو بول دیا سو بول دیا. لہذا ریڈیو میری زندگی کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے اور چلتا رہے گا.

  • اپنے بیٹے کو پنجابی سکھانے پر میری اہلیہ بھڑک اٹھیں

    اپنے بیٹے کو پنجابی سکھانے پر میری اہلیہ بھڑک اٹھیں

    اداکار کاشف محمود نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نہ صرف پاکستانی ہوں بلکہ پاکستان سے بہت زیادہ محبت بھی کرتا ہوں. مجھے اردو اور پنجابی بولنے میں کوئی عار نہیں ہے. اور میں ان والدین میں سے نہیں ہوں جو یہ سوچیں کہ ان کے بچے نے پنجابی بولی تو پتہ نہیں کیا طوفان آجائیگا. یا سٹیٹس میں کمی آجائیگی. کاشف محمود نے کہا کہ ایک بار میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اس رنگ کو کیا کہتے ہیں تو اس نے کہا کہ وائٹ ، میں نے اس سے کہا کہ اب اردو میں بتائو وائٹ کو کیا کہتے ہیں تو اس نے کہا کہ پاپا وائٹ کو اردو میں سفید کہتے ہیں، اس

    کے بعد میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ یہ بتائو کہ سفید کو پنجابی میں کیا کہتے ہیں تو اس کو نہیں پتہ تھا میں نے اسکو بتایا کہ سفید کو پنجابی میں چٹا کہتے ہیں، یہ بات میری بیوی نے سنی تو وہ بھڑک گئی اور بولی کیا کررہے ہو اسکو پنجابی کیوں سکھا رہے ہو، مت کرو ایسا، اسکی ٹیچر کیا کہے گی تو میں نے اسکی ٹیچر کو کال کی اور پوچھا کہ میرا بیٹا اگر پنجابی میں چٹا کہے تو آپکو مسئلہ ہو گا تو وہ کہنے لگی نہیں پنجابی ہماری زبان ہے بچوں‌کو آنی چاہیے.

  • نادیہ جمیل کو ان کے والد نے آخری بار کیا کہا ؟‌

    نادیہ جمیل کو ان کے والد نے آخری بار کیا کہا ؟‌

    سب جانتے ہیں کہ سینئر اداکارہ نادیہ جمیل اپنے والد سے بہت زیادہ محبت کرتی ہیں، لیکن والد کے انتقال نے انکو توڑ کر رکھ دیا ہے. وہ ان کو جب بھی یاد کرتی ہیں آبدیدہ ہوجاتی ہیں.۔نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ میر ے والد نے مرنے سے قبل آخری رات کو مجھ سے کہا کہ نادیہ قلم لا ﺅجب میں نے اپنی ڈائری اور قلم دیا تو انہوں نے اس میں کچھ لکھا تو میں نے پوچھا ابو یہ کیا لکھا ہے۔والد کہنے لگے بس یہ میری قبر پر لکھوا دینا میں جار ہا ہوں، انہوں

    نے ڈائری میں الم نشرح کی آیت اور غالب کا ایک شعر لکھا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والد سے کہا کہ یہ شعر تو نہیں لکھواﺅں گی مجھے یہ پڑھ کر رونا آجاتا ہے۔نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ والد مسکرانے لگے اور کہنے لگے کہ اچھا تمہیں وہ شعر پتا ہے جو مجھے پسند ہے پھر میں نے کہا کہ تاج محل بنا کر کلیات چھپوا لیتی ہوں تو ہنسنے لگ گئے۔نادیہ اپنے والد کا جب بھی زکر کرتی ہیں وہ آبدیدہ ہوجاتی ہیں. یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نادیہ جمیل کے والد کا انتقال ہوگیا تھا.

  • ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہے ایسی باتیں ایک عرصے سےچل رہی ہیں، لیکن کوئی بھی کھل کر بات کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کون ہیں اس ساری صورتحال کے زمہ داران. ہمارے ڈرامے میں ورائٹی ختم ہو چکی ہے بہت کم ڈرامے ایسے بن رہے ہیں جو یقینا روٹین سے ہٹ کر ہوتےہیں لیکن ایسے ڈراموں کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر ہے، ماہرہ خان جنہوں نے ٹی وی سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامے میں بہتری کے لئے بہت ضروری ہے کہ نئے رائٹرز اور ڈائریکٹر تلاش کیے جائیں ان کو موقع دیاجائے، نوجوان نسل کو آگے

    آنے کے بھرپور موقع دئیے جائیٰں ان پر انویسٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں نوجوان نسل کو اداکاری اور اسی سے جڑے دیگر کام کرتے دیکھتی ہوں تو ان کی مہارت دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں. یوں ماہرہ خان نے اپنے اس انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ڈرامہ انڈسٹری کے پاس نئے رائٹرز اور ڈائریکٹرز ہونے چاہیں. یاد رہے کہ ماہرہ خان کا ٹی وی کا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہم کہاں‌کے سچے تھے تھا، اس کے بعد وہ فلم قائداعظم زندہ باد میں دکھائی دیں، بہت جلد ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ساتھ دکھائی دینے والی ہیں.

  • سارا خان کی بہن کی شادی کے انتظامات کس نے کئے؟

    سارا خان کی بہن کی شادی کے انتظامات کس نے کئے؟

    ٹی وی کی معروف اداکارہ سارا خان جنہوں نے فلک شبیر کے ساتھ شادی کی ، سارا نے شادی کے بعد جتنے بھی انٹرویوز دئیے اس میں انہوں نے بتایا کہ فلک ان کی بہنوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور باپ کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں. سارا اور فلک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں‌ سارا خان نے بتایا کہ میری بہن عائشہ کی شادی فلک نے کی انہوں نے خود ہی رشتہ تلاش کیا، فلک نے بتایا کہ عثمان میرا دیرینہ دوست تھا اور میں اسکو بہت اچھے سے جانتا تھا، عائشہ کو وہ بہت خوش رکھ سکتا تھا اسلئے میں نے یہ رشتہ کروا دیا. دونوں آج بہت خوش ہیں. سارا خان نے بتایا کہ لڑکے والے کی فیملی اسلام آباد میں رہتی تھی لہذا پھر ہم سب شادی کے لئے اسلام آباد

    چلے گئے، وہاں جب گئے تو میں نے دیکھا کہ فلک نے عائشہ کی شادی کے لئے جو انتظامات کر رکھے تھے وہ اتنے آئیڈیل تھے کہ میں اور میری بہنیں حیران ہی رہ گئیں. سارا نے کہا کہ فلک نے عائشہ کے لئے بہت اچھا لڑکا تلاش کیا اس نے میری بہن کو بہت خوش رکھا ہے اور دونوں اب یوکے میں‌ خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں.

  • رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    اداکارہ رمشا خان جنہوں نے بہت کم عرصے میں‌ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی ہے، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور ورسٹائل ہیں. رمشا چونکہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں تو ان سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی سکرین پر اتنا کم کیوں‌دکھائی دیتی ہیں‌ہم آپ کو مس کرتے رہتے ہیں. کیا آپ ایک سال میں صرف دو ڈرامے کرتی ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں ایک سال میں‌صرف ایک ڈرامہ کرتی ہوں یا دو ڈرامے کرتی ہوں بلکہ مجھے

    جو بھی اچھا کام ملے میں کرتی جاتی ہوں، میرا ایک ڈرامہ میں نے حال ہی میں شوٹ کروایا ہے جو کہ امید ہے بہت جلد آن ائیر ہو گا اور آپ مجھے دیکھ سکیں گے. یوں رمشا خان نے بتا دیا کہ وہ سکرین پر کم کیوں‌نظر آتی ہیں اور کب وہ نئے ڈرامے کے ساتھ نظر آئیں گی. یاد رہے کہ رمشا خان کو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ملایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے کے فیچرز انوشکا سے ملتے ہیں.