Tag: ramsha khan

  • رمشا خان شادی کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    رمشا خان شادی کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    معروف اداکارہ رمشا خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے. رمشا خان نے حال ہی میں‌انسٹاگرا م پر اپنی تصویر شئیر کی ہے جس وہ دلہن بنی ہوئی ہیں، اس تصویر کے ساتھ رمشاخان نے دل والا ایموجی بنایا . جو تصویر انہوں نے شئیر کی ہے اس میں‌وہ مکمل طور پر ایک دلہن کے روپ میں‌ہیں. رمشا خان نے سفید عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے اور وہ تصاویر بنوانے کے لئے پوز دے رہی ہیں.

    ”اداکارہ نے اپنے چہرے کو ٹسل والے دوپٹے میں چھپاتے ہوئے ایسا کپشن لکھا جس نے ہر پڑھنے والے تجسس میں مبتلا کردیا۔”رمشاخان کے سرخ دل والے ایموجی کے ساتھ اور نئی شروعات کے الفاظ لکھنے کی دیر تھی کہ پرستاروں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صارفین اداکارہ سے سوال کرتے نظر آئے کہ کیا یہ تصویر محض ایک فوٹو شوٹ ہے یا پھر کوئی ڈرامہ یا کہ پھر رمشا خان شادی کرنے جارہی ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اداکارہ نا تو شادی کر رہی ہیں نا کوئی ڈرامہ یہ محض پبلیسٹی اسٹنٹ ہے۔اداکارہ نے کسی کے بھی ایسے سوال کا جواب نہیں دیا کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • شادی کس سے کرنی ہے؟ اس حوالے سے میرے سٹینڈرڈز بہت ہائی ہیں رمشا خان

    شادی کس سے کرنی ہے؟ اس حوالے سے میرے سٹینڈرڈز بہت ہائی ہیں رمشا خان

    اداکارہ رمشا خان جن کی عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاں‌ ریلیز ہوئی ہے اس میں تین مختلف کہانیاں ہیں جن کو تین مختلف ڈائریکٹرز نے ڈائریکٹ کیا ہے اور مختلف کاسٹ کے ساتھ تین مختلف پرڈیوسرز اور لکھاری بھی ہیں. رمشا خان کی فلم کا نام ہے پسوڑی ، اس میں‌وہ شہریار منور کے ساتھ نظر آئی ہیں، رمشا خان نے اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں کام کرنے کا بہت مزا آیا جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے دیکھا کہ اس میں‌جو میسج دیا جا رہا ہے فلم کے آخر میں لڑکیوں کو وہ بہت زیادہ اہم ہے. بس اسی چیز نے مجھے موٹیویشن دی اور میں نے فلم سائن کر لی.

    رمشا خان نے کہا کہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شادی اور اپنا کیرئیر ایک ساتھ لیکر چلنا پڑے تو لڑکی کس طرح مینج کرتی ہے اور اپنے اردگرد لوگوں کو قائل کرتی ہے لڑکیاں اپنے خواب پورے کر سکتی ہیں اور ان کو اس چیز کی اجازت بھی ہونی چاہیے. رمشا خان نے کہا کہ شادی کے حوالے میں‌یہی کہوں گی کہابھی تک میری پسند کا لڑکا نہیں ملا شاید میرے سٹینڈرڈز اس حوالے سے بہت ہائی ہیں.

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • احد کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر رمشا خان بول پڑیں

    احد کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر رمشا خان بول پڑیں

    اداکارہ رمشا خان جن کی اس عید پر فلم تیری میری کہانیاں ریلیز کی ہوئی ہے ، اس میں شہریار منور کے ساتھ دکھائی دی ہیں، اسی فلم کی پروموشن کے دوران ان سے احد رضا میر کو ڈیٹ کرنے کا سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں‌بالکل بھی احد کو ڈیٹ نہیں کررہی ، ہم نے ڈرامہ سیریل ہم تم میں ایک ساتھ کام کیا ہمیں‌لوگوں نے پسند کیا جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں، لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں اس سے آگے کچھ بھی نہیں ہے.

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ انڈسٹری میں‌ صرف دو لوگوں کو اپنا بہترین دوست مانتی ہیں ایک ہیں احد رضا میر اور دوسری ہیں یمنہ زیدی ، انہوں‌نے کہا کہ مجھے جب بھی کوئی مشکل آتی ہے یا پریشانی آتی ہے تو میں ان دونو‌ں کے ساتھ شئیر کرکے دل ہلکا کرنے کے ساتھ ان سے حل بھی پوچھتی ہوں. یہ دونوں میرے ساتھ بہت مخلص ہیں اور ہمیشہ مجھے اچھا مشورہ دیتے ہیں. رمشا نے کہا کہ” احد رضا میر ایک اچھے انسان اور اچھے کو سٹار ہیں، لہذا ان کے ساتھ کمفرٹببیل رہتی ہوں کام کے دوران،”

     

     

    اننیا پانڈے پائلٹ بننا چاہتی تھیں ؟‌

    سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    عثمان مختار کی سلور واپسی

  • 6 سال کے بعد فلم ریلیز ہو رہی ہے بہت نروس ہوں رمشا خان

    6 سال کے بعد فلم ریلیز ہو رہی ہے بہت نروس ہوں رمشا خان

    اداکارہ رمشا خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے چھ سال پہلے فلم جی لے زرا سے ڈیبیو کیا تھا ، اس فلم کے بعد میں نے وقفہ لیا اور اب تیری میری کہانیاں کی صورت میں مجھے ایک اچھی فلم آفر ہوئی تو میں‌نے ہاں کر دی، اس فلم میں میرے ساتھ شہریار منور ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھارہا اور شوٹنگ کے دوران ہمیں بہت مزا آیا. انہوں نے کہا کہ چونکہ چھ سال کے بعد میری کوئی فلم ریلیز ہو رہی ہے تو میں تھوڑی نروس ہوں.

    انہوں نے کہا کہ مہوش حیات ایک بڑی اداکارہ ہیں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ باکس آفس پر راج کرتی ہیں، میری بھی خواہش ہے کہ میں مہوش حیات کی طرح باکس آفس کی کوئین بنوں . انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ میں کام کرنے کے طریقہ کار میں فرق تو ہے ڈرامہ میں ایک دن میں 8 سینز کرنے ہوتے ہیں جبکہ فلم میں ایسا نہیں ہوتا ، ”فلم کا کینوس بھی بڑا ہوتا ہے”. رمشا خان نے کہا کہ مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے امید ہے کہ اس بار بھی اس فلم کے لئے سپورٹ کریں گے. اگر مجھے کام کے حوالے سے میری کسی خامی کو پوائنٹ آئوٹ کیا جائے تو میں‌اس کو ضرور درست کرتی ہوں.

     

     

    تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

  • تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    اداکار شہریار منور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ تیری میری کہانیاں ایک الگ اور نیاتجربہ ہے اگر یہ کامیاب ہوجاتا ہے تو ہماری فلمی صعنت کے ساتھ بہت سارے لوگوں‌کے لئے رزق کے دروازے کھلیں گے. اور ہمیں اس وقت ایسی فلموں کی بہت ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ عید پر ہر کوئی فلم ریلیز کرنے کی دوڑ میں لگ جاتا ہے اگر تو یہ اس اس کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ، ہر کسی کو پیسہ کمانا ہے لہذا ہم اس پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے. انہوں نے کہا کہ اس وقت جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بہت زبردست ہیں اور شائقین کا جو ریسپانس ہے وہ بہت ہی اعلی ہے.

    انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ساتھ ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ عید پر ہی کوئی فلم لگے گی تو لوگ اسے دیکھیں گے، دا لیجنڈ آف مولا جٹ عید پر نہیں لگی تھی روٹین میں لگی تھی لیکن لوگوں نے اسکو دیکھا اور سراہا. اس لئے قسمت کی بھی بات ہوتی ہے ”ضروری نہیں ہے عید پر ہی فلم لگے گی” تو وہ ہٹ ہو گی. شہریار منور نے کہا کہ صرف معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں لہذا مجھے ڈرامے کا اچھا سکرپٹ‌ملے یا فلم کا ، میں کر لیتا ہوں.

     

     

     

     

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

  • رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    اداکارہ رمشا خان جنہوں نے بہت کم عرصے میں‌ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی ہے، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور ورسٹائل ہیں. رمشا چونکہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں تو ان سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی سکرین پر اتنا کم کیوں‌دکھائی دیتی ہیں‌ہم آپ کو مس کرتے رہتے ہیں. کیا آپ ایک سال میں صرف دو ڈرامے کرتی ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں ایک سال میں‌صرف ایک ڈرامہ کرتی ہوں یا دو ڈرامے کرتی ہوں بلکہ مجھے

    جو بھی اچھا کام ملے میں کرتی جاتی ہوں، میرا ایک ڈرامہ میں نے حال ہی میں شوٹ کروایا ہے جو کہ امید ہے بہت جلد آن ائیر ہو گا اور آپ مجھے دیکھ سکیں گے. یوں رمشا خان نے بتا دیا کہ وہ سکرین پر کم کیوں‌نظر آتی ہیں اور کب وہ نئے ڈرامے کے ساتھ نظر آئیں گی. یاد رہے کہ رمشا خان کو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ملایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے کے فیچرز انوشکا سے ملتے ہیں.