تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد

تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس بھارت میں پھیل چکا ہے، بھارت میں کرونا کی وجہ سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد کئی ریاستوں میں کام کرنے والے اور تعلیم کے لئے جانے والے دوسری ریاستوں کے افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ، ریل سروس بند ہے ، فضائی سروس بھی بھارت میں معطل ہے ایسے مین بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں کو بھارتی پولیس نے بنیادی اشیا کی خریداری کے لئے باہر جانے پر تشدد کیا اور انہیں دہشت گرد کہا،شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہائشی الطاف ڈار کا کہنا ہے کہ جب وہ راشن لینے نکلا تو پولیس نے اس پر تشدد کیا ۔ خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق الطاف ڈار جے پور کے حسن پورہ میں کیٹرر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔23 سالہ الطاف ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جے پور میں 25 کشمیری ایک ساتھ کام کے سلسلے … تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد پڑھنا جاری رکھیں