تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس بھارت میں پھیل چکا ہے، بھارت میں کرونا کی وجہ سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے

کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد کئی ریاستوں میں کام کرنے والے اور تعلیم کے لئے جانے والے دوسری ریاستوں کے افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ، ریل سروس بند ہے ، فضائی سروس بھی بھارت میں معطل ہے

ایسے مین بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں کو بھارتی پولیس نے بنیادی اشیا کی خریداری کے لئے باہر جانے پر تشدد کیا اور انہیں دہشت گرد کہا،شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہائشی الطاف ڈار کا کہنا ہے کہ جب وہ راشن لینے نکلا تو پولیس نے اس پر تشدد کیا ۔

خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق الطاف ڈار جے پور کے حسن پورہ میں کیٹرر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔23 سالہ الطاف ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جے پور میں 25 کشمیری ایک ساتھ کام کے سلسلے میں رہ رہے ہیں ان کے پاس رقم بھی کم رہ چکی ہے اور ضروری سامان بھی ختم ہو چکا تھا جب وہ سامان کی خریداری کے لئے باہر نکلے تو پولیس نے ہمیں روکا اور شناخت پوچھی تو ہم نے بتایا کہ ہم کشمیر سے ہیں جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ تم دہشت گرد ہو اور راجستھان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہو۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

الطاف ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ راشن خریدنے کے لئے اپنے ساتھی کے ساتھ باہر آیا ہے لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور بہیمانہ تشدد کیا،پولیس کے ساتھ نقاب پوش اور سویلین کپڑوں میں ایک اور شخص نے بھی ہمیں مارا پیٹا۔ الطاف ڈار کے روم میٹ بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس تشدد کی وجہ سے الطاف ڈار کی حالت خراب ہو گئی ہے ہمارے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ ہم اس کو کسی ڈاکٹر کے پاس لے کر جا سکیں،

لاک‌ ڈاؤن، بھارتی سپریم کورٹ نے وکیلوں کو ریلیف بارے درخواست پر دیا بڑا حکم

Shares: