کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

0
49

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 15 اگست تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے

بھارت میں کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں 30 ہزار کے قریب کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں،بھارت میں 26 اپریل کو 1945 نئے مریض سامنے آئے۔ بھارت کی مرکزی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ 15 مئی تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 65000 ہو سکتی ہے

بھارت کی مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت میں کرونا سے مریض بڑھ رہے ہیں،مریضوں کی تعداد آئے روز بڑھ رہی ہے اسی رفتار سے اگر مریض بڑھتے رہے تو 15 اگست تک 3 کروڑ کے قریب کرونا مریض بھارت میں ہوں گے،یہ بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جون کے آخر میں ہر دن تقریبا ایک لاکھ کیس سامنے آ سکتے ہیں۔ یہ اندازہ کابینہ سکریٹری راجیو گابا کی صدارت میں 26 اپریل کو نئی دہلی میں ہوئی میٹنگ کے دوران حکومت کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں بھارت کی تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز شامل تھے۔ میٹنگ میں شامل ایک افسر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ اس میں ریاستوں کے پاس موجودہ صحت سے متعلق انفراسٹرکچر کی تفصیل تھی۔ ساتھ ہی آنے والے چیلنجز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی

بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد دوگنی ہونے کی میعاد اس پر منحصر کرے گی کہ بھارت کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کے حوالہ سے کیا فیصلہ کیا جاتا ہے ،مودی سرکار نے لاک ڈاؤں 3 مئی تک لگا رکھا ہے لیکن انہوں نے ایک اجلاس میں لاک‌ڈاؤن بڑھانے پر بھی بات کی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت میں لاک‌ ڈاؤن نہ صرف بڑھایا جائے گا بلکہ اس کو مزید سخت کیا جائے گا.

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

واضح رہے کہ  بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، بھارت میں 24 گھنٹوں میں 58 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 939 ہو چکی ہے،بھارت میں مریضوں کی تعداد 29451 ہو چکی ہے، 7134 مریض‌ صحتیاب ہو چکے ہیں

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

Leave a reply