کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

0
80
خاتون کو برہنہ کر کے کیا گیا ڈنڈوں سے تشدد، ویڈیو وائرل

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں بھی جرائم بڑھنے لگے، 15 روز میں 100 افراد کو قتل کر دیا گیا

قتل کے یہ واقعات بھارتی ریاست اترپردیش میں آئے، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں 15 دنوں میں 100 لوگوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دن میں ریاست میں دو مہاتماؤں سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا ہے۔ یہ سارے واقعات سنگین تشویش کے باعث ہیں اور ان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اپریل کے پہلے 15 دنوں میں ہی اتر پردیش میں سو افراد کا قتل ہوگیا۔ تین دن پہلے ایٹہ میں پچوری خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں مشتبہ حالت میں ملیں۔ کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا.

واضح رہے کہ گزشتہ روزاترپردیش کے ضلع بلند شہر کے انوپ شہر علاقے میں مندر میں سونے والے دو سادھوؤں کا گلا کاٹ کر انہیں قتل کردیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ انوپ شہر، شکارپور شاہراہ پر پگونا گاؤں میں شیو مندر ہے۔ گزشتہ دس سالوں سے علی گڑھ کے 55 سالہ بابا غریب داس عرف جگن داس اور ان کا 35 سالہ شاگرد شیر سنگھ عرف سیوا داس مندر کی دیکھ بھال کرتے تھے۔

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

دونوں سادھو مندر کے احاطے کے کمرے میں سو رہے تھے۔ صبح جب مقامی افراد پوجا کے لئے مندر گئے تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص مراری کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ قتل کی اس واردات سے علاقے میں لوگ مشتعل ہیں۔

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

Leave a reply