کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

0
28

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے تباہی جاری ہے، بھارت کی 33 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے 3 مئی تک بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اسکو مزید بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے

بھارتی حکومت نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں بالخصوص آئسولیشن بیڈ، وینٹی لیٹر اور آئی سی یو بیڈ کی کمی کے حوالے سے ایک جائزہ رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق اتر پردیش، بہار اور آسام میں ان تینوں طرح کے آلات کی شدید کمی والے اضلاع میں شامل ہیں۔ یہ ڈیٹا 23 اپریل تک کے اعدادوشمارپر مبنی ہے۔

خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارت میں 183اضلاع میں 100 سے کم آئسولیشن بیڈ ہیں اور ان میں سے 67 اضلاع میں کورونا وائرس انفیکشن کے کیسزہیں۔ یوپی میں 53 اضلاع اور وہاں 100 سے کم آئسولیشن بیڈ ہیں، ان میں سے 31 اضلاع میں کو رونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بہار ہے جہاں 38 میں سے 20 اضلاع میں 100 سے کم آئسولیشن بیڈ ہیں اور اس میں سے نوا ضلاع میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر آسام ہے جہاں کے 33 اضلاع میں 100 سے کم آئسولیشن بیڈ ہیں اور اس میں سے چھ اضلاع میں کو رونا کے مریض سامنے آئے ہیں

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

اتر پردیش میں سہارنپور، فیروزآباداد اور رائے بریلی کی سب سے خراب حالت ہے۔ بھارت کے 10 اضلاع نے اپنی صلاحیت کا کافی حصہ پہلے ہی استعمال کر لیا ہے۔ اتر پردیش کے فیروزآباد میں کل 30 بیڈ ہیں اوروہاں پر 62 کرونا کے مریض ہیں، سورت میں 253 بیڈ ہیں اور 440 کرونا کے مریض ہیں اسی طرح ممبئی میں کل 2260 بیڈ ہیں اور کو رونا کے کل 3615 مریض ہیں جو مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ان 10 اضلاع میں سے چار اتر پردیش اور دو گجرات کے ہیں۔

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

Leave a reply