سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

0
67

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سبزی و فروٹ منڈی کے 11 تاجروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

بھارت کے علاقے دہلی میں سبزی و فروٹ منڈی میں 11 تاجروں میں کرونا کی تشخیص کے بعد منڈی میں آنے والے افراد خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں، دہلی کے ضلع مجسٹریٹ دیپک شنڈے کا کہنا تھا کہ آزاد پور منڈی کے تاجروں میں کرونا کی تشخیص کے بعد جو لوگ ان سے رابطے میں آئے تھے انکی تلاش شروع کر دی گئی ہے

سبزی و فروٹ منڈی میں آنے والے افراد کے لئے کوئی حفاظتی انتظام نہیں ہیں، وہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی جاری رہتی ہے اب تاجروں میں کرونا کی تشخیص کے بعد منڈی میں آنے والے افراد پریشان ہو گئے ہیں اور ایسے لگ رہا ہے کہ دہلی کی سبزی و فروٹ منڈی کو سرکار بند کر دے گی یا منڈی خود ہی ویران ہو جائے گی

منڈی میں تاجروں میں کرونا کی تشخیص کے بعد کئی دکانوں‌کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے رابطے میں آںے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جنہیں قرنطینہ مرکز منتقل کیا جائے گا اور انکے ٹیسٹ کروائے جائیں گے دہلی کی سبزی و فروٹ منڈی میں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں ایسے میں پولیس کو کافی مشکلات کا سامنا ہے

بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 1897 مریض سامنے آئے جبکہ 73 ہلاکتیں ہوئی ہیں

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 62 ہو چکی ہے، بھارت میں کرونا سے 1079 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، آٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

بھارت کی 33 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 111 غیر ملکی بھی شامل ہیں. کرونا کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں ایک دن میں 728 مریض سامنے آئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 9318 ہو گئی ، مہاراشٹر میں 400 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، 1388 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

Leave a reply