مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

0
61

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقہ انتخاب گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں

کرونا کے بہانے مسلمانوں کو نہ صرف گرفتار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں ذہنی اذیت بھی دی جا رہی ہے، گجرات میں پولیس مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مار کر خواتین کو بھی رسوا کر رہی ہے،

دوسری جانب گجرات میں پولیس نے لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ پابندی 3 مئی تک برقرار رہے گی جو بھی لاؤڈ سپیکر پر ازان دے گا اسکو گرفتار کیا جائے گا، مسلمانوں کو مذہبی عبادات کے حوالہ سے مختلف بہانوں سے پولیس ہراساں کر رہی ہے

گجرات میں تبلیغی جماعت کے 13 اراکین کےخلاف بھی مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے حالانکہ وہ گھر مین تھے اور کرونا لاک ڈاؤن کی پابندی کر رہے تھے لیکن پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ بنا کر انہیں گھروں سے گرفتار کر لیا

گجرات میں مسلمانوں کے خلاف تقریبا 479 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، جو بھی مقدمہ درج ہوتا ہے پولیس گرفتاریوں کے نام پر مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیتی ہے اور انہیں مسلسل ہراساں کرتی رہتی ہے

بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، مودی سرکار نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر رکھی ہے، ایسے میں مودی کے آبائی حلقے احمد آباد گجرات میں لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں اور مودی سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن مودی نے اپنے حلقے میں کسی کوبھی ابھی تک امداد نہیں پہنچائی

ایسے میں مسلمانوں کی جانب سے مودی کے آبائی علاقے احمد آباد گجرات میں راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی، مسلمانوں نے مندروں میں جا کر بھی سامان تقسیم کیا

بھارت میں مسلمانوں کی تنظیم جمعیت علماء ہند کے احمد آباد کی تنظیم نے احمد آباد میں سامان تقسیم کیا وہیں مندروں میں بھی جا کر 300 ہندو خاندانوں میں‌راشن تقسیم کیا، راشن میں کھانے پینے کا سامان اور بچوں کے لئے دودھ شامل ہے، جمعیت علماء کے رہنماؤن مفتی محمد اسجد قاسمی کا کہنا ہے کہ ہم نے مہم چلائی ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اسلئے ہم نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوؤں میں بھی راشن تقسیم کر رہے ہیں.

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

مفتی اسجد قاسمی کا کہنا تھا کہ مولانا اسعد مدنی کی ہدایت پر ہم نے امدادی راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، ہم گھر گھر جا کر سب کو راشن دے رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، یہ مودی کا علاقہ ہے جو بھارت کا وزیراعظم ہے لیکن اس نے یہاں کے باسیوں کی مدد نہیں کی ہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

Leave a reply