وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو کورونا کا سامنا ہے اس لئے خود اور اپنے پیاروں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے عید سادگی سے منائیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی ایثار اور قربانی کا نام ہے اور یہ دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی اس عظیم قربانی کے یاد دلاتا ہے جو ہر سال مسلمان حضرت ابراہیمؑ کی سنت پرعمل کرتے ہوئے مناتے ہیں جو انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے اپنے سب سے پیارے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو اﷲ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کے لئے پیش کیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس خوشی کے موقع پر ہمیں اپنے نادار اور ضرورت مند بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور دل کھول کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت کی ابراہیمؑ کی عظیم قربانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اﷲ کی راہ میں جانی و مالی قربانی سے دریغ نہ کرنے والے ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید … وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی پڑھنا جاری رکھیں