یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،ڈاکٹرز کی بے حسی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ریسکیو 1122 چکوال نے پیشہ وارانہ انداز میں بروقت درست فیصلہ لیا جس سے ماں اور بچے کی جان بچائی جا سکی. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور ڈاکٹروں کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ اسوقت سامنے آیا جب پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضہ کو دوران علاج جواب دے دیا، تلہ گنگ شہر میں واقع ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضہ کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑی پر تلہ گنگ سے چکوال منتقل کرنے کرنے کے دوران کلمہ چوک کے قریب خاتون کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو وہاں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے فیصلہ کیا کہ یہ مریض ڈی ایچ کیو نہیں پہنچ سکے گی اور ایمبولینس کو واپس تلہ گنگ کی جانب موڑنے کا کہا ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑی جونہی لاری اڈا تلہ گنگ کے قریب پہنچی خاتون کی حالت بہت ذیادہ خراب ہو گئی تو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے ساتھ بیٹھے دو مرد اٹینڈنٹ کو گاڑی سے نیچے اترنے کو … یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش پڑھنا جاری رکھیں