یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان نے دیں قوم کو چار بڑی خوشخبریاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو چار بڑی خوشخبریاں سنا دیں،کہا معیشت بہتر اور کرونا کیسز کم ہو رہے ہیں،ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،جلد حالات مزید بہتر ہوجائیں گے،آئی پی پیز سے معاہدہ ہوگیا ہے،بجلی کی پیداواری قیمت ہوجائے گی کہا ہے کہ پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال کا خواب تھا،پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا تھا،ہم اس خواب کی تعبیر کے سفر پر ہیں، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کیا،شاید ہی پاکستانیوں کی طرح کسی اور قوم نے کورونا سے بیلنس کیا،ایک طرف ہمیں کورونا اور دوسری طرف بھوک سے اموات کا خوف تھا،آج ہماری معیشت بہتر اور کورونا کیسز کم ہورہے ہیں،ابھی ہم کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیتے،کورونا سے بچاوَ کیلئے اب بھی احتیاط ضروری ہے،ہجوم میں ماسک کا استعمال اور فاصلہ ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے حکومت کے پہلے 2سال مشکل میں گزارے،اب ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے،لوگوں کا اعتماد بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہتر ہورہی ہے،ہم نے تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں دیں،کاروبار میں آسانی سے معیشت بہتر اور غربت … یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان نے دیں قوم کو چار بڑی خوشخبریاں پڑھنا جاری رکھیں