یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان نے دیں قوم کو چار بڑی خوشخبریاں

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو چار بڑی خوشخبریاں سنا دیں،کہا معیشت بہتر اور کرونا کیسز کم ہو رہے ہیں،ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،جلد حالات مزید بہتر ہوجائیں گے،آئی پی پیز سے معاہدہ ہوگیا ہے،بجلی کی پیداواری قیمت ہوجائے گی

کہا ہے کہ پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال کا خواب تھا،پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا تھا،ہم اس خواب کی تعبیر کے سفر پر ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کیا،شاید ہی پاکستانیوں کی طرح کسی اور قوم نے کورونا سے بیلنس کیا،ایک طرف ہمیں کورونا اور دوسری طرف بھوک سے اموات کا خوف تھا،آج ہماری معیشت بہتر اور کورونا کیسز کم ہورہے ہیں،ابھی ہم کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیتے،کورونا سے بچاوَ کیلئے اب بھی احتیاط ضروری ہے،ہجوم میں ماسک کا استعمال اور فاصلہ ضروری ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے حکومت کے پہلے 2سال مشکل میں گزارے،اب ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے،لوگوں کا اعتماد بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہتر ہورہی ہے،ہم نے تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں دیں،کاروبار میں آسانی سے معیشت بہتر اور غربت میں کمی ہوتی ہے،پہلے سال 4ہزار ارب روپے کا آدھا قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں لگے،ہماری حکومت پر قرضوں کا بوجھ تھا،ہماری حکومت پر قرضوں اور پاورسیکٹرکا بوجھ تھا،

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

ہم معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کرسکتے ہیں،صدر مملکت

یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

مستحکم پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ضروری ہے،سراج الحق

پاکستان کو اپنائیت دینی ہو گی،وفاقی وزیر ہوا بازی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

قومی آزادی آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ سے جڑی ہے.قمر زمان کائرہ

مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

نااہل و کرپٹ ٹولہ رخصت ہوا تو پاکستان پنپنے لگا،مراد سعید

ایک طرف پاکستان ایٹمی طاقت ،دوسری جانب بھکاری، کشکول کو توڑنا ہو گا، شہباز شریف

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کے باعث صنعتی شعبے کو مشکلات تھیں،صنعتیں چلنے سے ٹیکس وصولی بڑھی اور روزگار میں اضافہ ہوا،ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،جلد حالات مزید بہتر ہوجائیں گے ،آئی پی پیز سے معاہدہ ہوگیا ہے،بجلی کی پیداواری قیمت ہوجائے گی

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے،ہمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کا احساس ہے،ہم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے،کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ہر دستیاب فورم پر اُن کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے،

پاکستان ہمارا فخر اور پہچان،ہمارا منشور پاکستان کی سربلندی ہے، فریال تالپور

Leave a reply