Month: 2023 مارچ

  • میری فرینڈز نے میری وڈیوز لیک کی ہیں حریم شاہ

    میری فرینڈز نے میری وڈیوز لیک کی ہیں حریم شاہ

    حریم شاہ گزشتہ دو دن سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں، ان کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ڈسکس ہو رہی ہیں. حریم شاہ کی وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد وہ بھی ہو گئی ہیں مجبور اس پر صفائی دینے کےلئے. حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں میں اپنی سہیلیوں پر اعتبار کرتی تھی اور مجھے اسی چیز کی سزا ملی ہے. میں ان پر اتنا اعتبار کرتی تھی کہ اپنا موبائل ان کو پکڑا دیتی تھی ، اپنی کوئی بھی چیز ان سے چھپاتی نہیں تھیں، وہ میرےگھر پر آکر رہتی تھیں ، میرے

    ساتھ ان کا اٹھنا بیٹھنا تھا. میری اور میرے شوہر کی پرائیویٹ وڈیوز کا وائرل ہونا یقینا میرے لئے شرمندگی کا باعث ہیں. میں اپنی غلطی کو مانتی ہوں کہ میں نے اندھا دھند اپنی سہیلیوں‌پر اعتبار کیا. میں سب سے یہی کہوں گی کہ دوستی میں کسی پر بھی اتنا اعتبار نہ کریں کہ کل کو وہ آپکے ساتھ دشمنی کرے توآپکو بالکل ہی زیرو کر دے. میری وڈیوز کو وائرل کرنے کا مقصد ہی یہی تھا کہ مجھے لوگوں کی نظروں میں گندا کیا جائے. لیکن میرے لوگ مجھے جانتے ہیں لہذا وہ ایسی وڈیوز کو پر توجہ نہیں دیں گے.

  • اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود 3 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 17 فیصد سے بڑھاتے ہوئے 20 فیصد مقرر کر دی ہے سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا یہ فیصلہ افراط زر کے نقطہ نظر اوراس کی توقعات میں بگاڑ ظاہر کرتا ہے بیرونی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن کچھ عرصہ بعد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی رواں سال مہنگائی 27 سے 29 فیصد رہے گی، نومبر 2022 میں 21 سے 23 فیصد کی پیشن گوئی کی گئی تھی مہنگائی کی توقعات پر قابو پانا اور مضبوط پالیسی ردعمل کی ضرورت ہے جاری کھاتے کے خسارے میں کمی کے باوجود کمزوری ہے

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 24.2 کروڑ ڈالر رہا، اور رواں مالی سال 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.8 ارب ڈالر رہا زرمبادلہ کے ذخائر پست سطح پر ہیں اس مانیٹری پالیسی سے آئی ایم ایف کے جائزے کی تکمیل سے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی

  • ٹبہ سلطان پور : ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے  کے باوجود المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کا دفتر کھل گیا،لوٹ مار جاری

    ٹبہ سلطان پور : ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے کے باوجود المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کا دفتر کھل گیا،لوٹ مار جاری

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) غیر منظور شدہ المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کے مالکان نے ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے باوجود دفتر کھول کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
    تفصیل کے مطابق چک نمبر158 چوک میتلا کے قریب 2014ءمیں المدینہ ٹاؤن بنایا گیا ٹاؤن مالک منظور احمد شاہ کا انتقال ہوگیا اس کے بعد اس کے بیٹوں نے تمام تر سہولیات کے سہانے خواب دکھا کر کروڑوں روپے لوٹے ٹاؤن مالکان مبشر شاہ علی رضا شاہ محمود شاہ منصورشاہ نے لوگوں کو تمام تر سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا اور مالکان نے کچھ عرصہ قبل ایک نئی پارٹی کو ٹاؤن میں بیٹھا دیا اس پارٹی نے المدینہ ٹاؤن کا نام شاہ بدر ولاز تبدیل کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں چوہدری الیاس ڈھلوں اور افتخار ڈھلوں جو کہ شاہ برادران کے قبضہ مافیا کے فرنٹ مین ہیں جو علی رضا شاہ اور مبشر شاہ کے کہنے پر لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ عرصہ نو سال گزرنے کے باوجود نہ تو لوگوں کو انتقالات دیئے گئے اور نہ ہی کوئی سہولیات فراہم کی گئی ہے بنیادی ضرورت بجلی تک کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا متاثرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے زیور مال مویشی اور دیگر اشیاء بیچ کر ان کے ٹاؤن میں پلاٹ بک کرائے لیکن ٹاؤن مالکان نہ تو کسی سے ملتے ہیں لوگوں کی اقساط بھی پوری ہو چکی ہیں اور بعض لوگوں کے تو انتقالات کی فیسوں تک وصول کر چکے ہیں اب نہ انتقالات دیتے ہیں اور نہ ہی قبضہ دیتے ہیں متاثرین کے ساتھ ظلم کی انتہا اب نئ پارٹی بھی لوٹ مار کر رہی ہے متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی اور اے سی میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب متاثرین کی داد رسی کی جائے متاثرین کے انتقالات دلوائے جائیں

  • کیماڑی  کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

    کیماڑی کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کیماڑی کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کر دی-

    باغی ٹی وی : ہائیکورٹ نے علی محمد گوٹھ سے متعلق سماعت کے دوران پولیس سے کیماڑی واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی تاہم پولیس نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے-

    پولیس کی جانب سے سیپا رپورٹ کی روشنی میں تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 17 فروری 2020 کو کے پی ٹی ٹرمینلز 15 اور 16 (Eastern Warf) پر دھویں کا مشاہدہ کیا گیا۔

    ان ٹرمینلز پر درآمد شدہ مضر صحت خام مال کو اَن لوڈ کیا جا رہا تھا، ٹرمینلز پر طویل عرصے سے موجود کنٹینرز میں خطرناک کیمیکلز پائے گئے اور خام مال اور سویابین کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں ایئر کوالٹی خراب تھی –

    تحیقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خام مال اور سویابین کے باریک ذرات کی شکل میں پھیلے ہوئے دھول کی وجہ سے آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔ کے پی ٹی کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ ماحولیات سےمتعلق قوانین پر مکمل عمل درآمد کرے لیکن کےپی ٹی نےماحولیات اور ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی ٹی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پورٹ پر کام کرنے والے لوگ اور قریبی رہائشی علاقوں کے مکین زہریلی اور خطرناک گیسوں سے متاثر ہو رہے ہیں، ہوا کا معیار انسانی صحت اور ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ پایا گیا ہے۔

    سیپا رپورٹ کے مطابق فروری 2020 میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ تمام رپورٹس آنے پر موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ مرنے والوں کے ورثا کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

  • جب آنکھ سے آنسو چھلک پڑے

    جب آنکھ سے آنسو چھلک پڑے

    جب آنکھ سے آنسو چھلک پڑے

    کیسے کیسے لوگ/آغا نیاز مگسی

    غصہ اور جذبات شتر بے مہار اور بے لگام مست گھوڑے اور ہاتھی کی طرح ہوتے ہیں جن پر قابو پانا انسان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے غصے پر تو بہرحال قابو پایا جاتا سکتا ہے خواہ وہ بڑی مشکل سے ہی سہی لیکن میرے خیال میں جذبات پر قابو پانا کسی کے بس یا اختیار میں نہیں ہے ۔ خوشی ، غم ، محبت ، فتح و شکست اور ہجر و وصال کے کچھ ایسے جذبات اور لمحات ہوتے ہیں جب انسان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو نکل پڑتے ہیں یا اشک جاری ہو جاتے ہیں ۔ میرے ساتھ بھی آج ایسا ہی ہوا جب 2 مارچ 2023 کے دن دو پہر کو میں اپنی بچی کو اس کی چھٹی کے وقت نرسنگ کالج سے لانے کیلئے گھر سے جا رہا تھا تو ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے دفتر ڈیرہ مراد جمالی میں” اللہ ہو” چوک شہید بینظیر بھٹو پریس کلب کے سامنے چند بلوچ نوجوانوں کو بلوچوں کی ثقافت کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچوں کے روایتی لباس میں ملبوس بلوچی گیت گاتے اور بلوچی رقص کرتے ہوئے دیکھا تو بے اختیار میرے قدم رک گئے ۔ میں اپنے ارد گرد کی دنیا سے بیگانہ اور بے نیاز ہو کر بلوچی رقص اور گیت کے منظر اور پس منظر میں کھو گیا اور مجھ پر کچھ ایسی کیفیت طاری ہو گئی کہ میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری گئے یہ میرے دلی جذبات کے عکاس تھے جن پر میں سخت کوشش کے باوجود قابو نہ پا سکا اور میرےدل و دماغ میں یہ خیال آنے لگا کہ ہم بلوچ کیسی خوب صورت ثقافت کے وارث اور امین ہیں اور پھر یہ خیال بھی دل میں آیا کہ دنیا کی تمام اقوام کی ثقافت خوب صورت ہوتی ہیں لیکن یہ قدرتی یا فطری امر ہے کہ ہر قوم یا ہر انسان کو اپنی ثقافت پر ہی فخر ہوتا ہے۔

    قوموں کی ثقافت کے حوالے سے میرے دل میں دو صحافیوں کیلئے بہت بڑا احترام ہے ایک سندھ کے ممتاز صحافی علی قاضی صاحب اور بلوچی کے نامور صحافی اقبال بلوچ صاحب ہیں ۔ علی قاضی نے روزنامہ کاوش ، کے ٹی این نیوز اور کشش ٹی وی کے ذریعے سندھی ثقافت کو اجاگر اور محفوظ کرنے کی غرض سے ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کے روز ” سندھی کلچرل ڈے” منانے کی روایت ڈالی اور اس کے دو تین سال بعد علی قاضی کی تقلید کرتے ہوئے اقبال بلوچ نے بلوچی چینل "وش نیوز” کے ذریعے 2 مارچ کو ” بلوچ کلچرل ڈے” منانے کی روایت قائم ڈالی ۔ علی قاضی کے سندھی قوم پر اور اقبال بلوچ کے بلوچ قوم پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے اپنی اپنی قومی ثقافت کو زندہ اور محفوظ رکھنے کی روایت ڈالی ورنہ ان کی ثقافت برائے نام رہ گئی تھی ۔ کسی بھی قوم کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اجاگر کرنے میں حکمرانوں سے زیادہ دانشوروں ، گلوکاروں ، نوجوانوں جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں اور عام افراد کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ۔

  • انوپم کھیر کو ملا کشمیر فائلز پر ایوارڈ

    انوپم کھیر کو ملا کشمیر فائلز پر ایوارڈ

    انوپم کھیر جو کہ بالی وڈ کے بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ان کی فلم دا کشمیر فائلز گزشتہ برس سپر ہٹ ہوئی اس نے بھارت میں کافی اچھا بزنس کیا. اس فلم کو دادا صاحب فلم فیسٹیول میں بہترین فلم قرار دیدیا گیا ہے اور ایوارڈ‌ سے بھی نوازا گیا ہے. اس فلم کےلئے انوپم کھیر سب سے زیادہ ورسٹائل اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں. فلم کو وویک اگنی ہوتری نے ڈائریکٹ کیا ہے ، اگنی ہوتری نے اس فلم کو ایوارڈ‌ملنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہیں‌دہشت گردی نے متاثر کیا. اس موقع پر انوپم کھیر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری فلم کو ایوارڈ ملا اور میرے کام کو بہت زیادہ سراہا گیا. انوپم کھیر

    نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے مداحوں کے لئے ایسا پراجیکٹ کروں جو روٹین سے ہٹ کرہو ، اور میری خوش قسمتی ہے کہ ہر بار میں اس میں کامیاب بھی ہوجاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں سال ہا سال سے بالی وڈ کی خدمت کررہا ہوں اور میں مرتے دم تک کرتا رہوں گا. میرے مداح جب تک چاہیں گے تب تک میں کام کرتا رہوں گا.

  • رشتہ سے انکار، 4 افراد کو جلا کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    رشتہ سے انکار، 4 افراد کو جلا کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    ایبٹ آباد پولیس کی بڑی کاروائی ، تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں 4 افراد کو جلا کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، ملزم کے قبضے سے مقتولین کے گھر سے چرایا جانے والا 5 تولے سونا اور دو لاکھ پچھہتر ہزار روپیہ بھی برآمد کر لیا گیا

    ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے پریس کانفرنس کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں بتایا، پولیس حکام کے مطابق 9 فروری 2023 کو شام کے وقت تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں خالد محمود ولد زرداد کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے سے خالد محمود کی بیوی ثمینہ، ایک 20 سالہ بیٹی منیبہ اور دو بیٹے 22 سالہ معین، 15 سالہ معز جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔وقوعہ کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے ایس ڈی پی او میرپور، ڈی ایس پی انوسٹگیشن، دیگر شعبہ جات کے افسران، ایس ایچ او نواں شہر اور انوسٹگیشن سٹاف کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی،

    ٹیم نے واقعہ کی نسبت اصل حقائق و محرکات جاننے، انہیں سامنے لانے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں، روائتی و غیر روائتی طریقہ کار سمیت پیشہ ورانہ انداز میں آگ لگنے اور چار قیمتی جانوں کے ضیاع کے حقائق تک پہنچے کے لیے انکوائری کے عمل کو آگے بڑھایا اورمتعدد مشتبہ گان کو تحقیقات میں شامل کیا تو ناقابل فراموش اور دلخراش واقعے کے اصل ملزم جواد عرف جیدی ولد مشتاق سکنہ گلی بنیاں کو گرفتار کر لیا گیا،

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر مقتولین کا گلہ گھونٹ کر پہلے قتل کیا اور پھر شواہد مٹانے کے لیے آگ لگائی،جس پر تھانہ نواں شہر میں ملزم کے خلاف زیردفعات 302/380/436/209/427 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ملزم کے قبضے سے 05 تولے سونے اور دولاکھ 75 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

  • پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں،اسحاق ڈار

    پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں،اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ ملک مخالف عناصر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں جو سراسر جھوٹ ہے،حقائق کو بھی جھوٹا ہے-


    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور تقریباً تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں –

    اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کردی ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد منشیات مہم کا آغاز

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد منشیات مہم کا آغاز

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد منشیات مہم کا آغاز ، افتتاحی تقریب میں سیمینار اور ریلی شامل، ضلعی انتظامیہ کی شرکت، کیمپس کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے، وی سی پروفیسر ساجد رشید
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے تحت انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں پہلے دن ایک آگہی سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کی جب کہ دیگر شرکاء میں ضلعی انتظامیہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔
    سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تمام مہمانوں اور خاص طور پہ میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انسداد منشیات کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نےکیمپس میں منشیات کے روک تھام کےلیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس حوالے سے مختلف اوقات پہ آگہی سیشنز اور سیمینارز بھی منعقد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں یونیورسٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
    تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جنرل اوکاڑہ عبدالجبار تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ منشیات کی لت نوجوان نسل اور خاص طور پہ طلباء کو تباہ کر رہی ہے۔ یہ ابتدائی طور پہ یونیورسٹی میں ایک وقتی لذت کے طور پہ شروع ہوتی ہے اور بعد میں عادت بن جاتی ہے۔
    یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ مظہر حسین ساہی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت تقریبا سات فیصد افراد منشیات کی لت کا شکار ہیں اور ہر سال اس میں چالیس ہزار افراد کا اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
    رینالہ خورد کے اسسٹنٹ کمشنر ضیااللہ نے اس مہم کی کامیابی کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ رینالہ کی اے ایس پی منزہ کرامت نے بتایا کہ منشیات کا استعمال ایک عادت کے طور پہ شروع ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ زہر پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ منشیات بیچنے والے افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
    سیمینار کے اختتام پہ ریلی کا اختتام کیا گیا اور کیمپس میں شجر کاری بھی کی گئی۔

  • بلوچ ثقافت امن،محبت،روایات، یکجہتی کی ثقافت ہے،وزیر خارجہ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات

    بلوچ ثقافت امن،محبت،روایات، یکجہتی کی ثقافت ہے،وزیر خارجہ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات

    بلوچ ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کی ثقافت ہے،وزیر خارجہ ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات
    ملک بھر میں ہرسال کی طرح بلوچ ثقافتی دن کو انتہائی جوش وخروش اورجذبے سے منایا جارہا ہے اور بلوچ نوجوان، بچے، بوڑھے اپنے ثقافتی لباس، بلوچی ثقافتی دستار پہن کر اپنی ثقافت سے والہانہ محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلوچ بہن بھائیوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کی ثقافت ہے اور اس دن کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس دن مصنف، دانشور بلوچ قوم کی تاریخ اورثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنی تاریخ اور ثقافت سے روشناس کراتے ہیں۔بلوچ قوم ایک عظیم قوم ہے جو بہترین تاریخ رکھتی ہے۔ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور کی جانب راغب کریں۔ 2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے منانے کا مقصد یہی ہے کہ ایک پیغام دیں کہ بلوچ قوم منظم باشعور اور پرامن ہے انہوں نے کہا کہ تمام اقوام ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں بلوچ کلچرل ڈے کے دن دیگر اقوام بھی خوشی اورمحبت کا اظہار کرتے ہوئے بلوچی ثقافت کو اپنا کر خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ اپنی ثقافتی اقدار کے فروغ اورتہذیب وتمدن کو اہمیت دینے سے قومی یکجہتی اور اتفاق و اتحاد کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے

    پی پی پی چیئرمین،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر بلوچ قوم کے نام محبت بھرا پیغام دیا۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، جس کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔مہمان نوازی، بھادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔ثقافتی دن منانے کا سلسلہ ہماری قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دینے کا موجب بن رہا ہے۔نوجوان اپنے وطن کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔ آج کے دن میں بلوچستان سمیت پورے ملک کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دیتا ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچ ثقافتی دن موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر خصوصاً سندھ میں رہنے والے بلوچوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنی تہذیب اور روایات کو اجاگر کرکے ہی قومیں اپنا تشخص کو برقرار رکھ سکتی ہے ،ہمارے بلوچ بھائی قدیم ثقافت اور روایات کی امین ہے، معاشرے میں ہم آہنگی لانے کیلئے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا،

    سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو ثقافتی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچی ثقافت قدیم اور روایت کی آمین ہے زندہ قومیں اپنی ثقافت کو دھوم دھام سے مناتی ہیں بلوچ ثقافت کا دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس اہم موقع پر بلوچ بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔