Category: خانیوال

  • یوم استحصال ،شہر شہر ریلیاں اور جلسے، عوام اور حکومت ایک پیج پر

    یوم استحصال ،شہر شہر ریلیاں اور جلسے، عوام اور حکومت ایک پیج پر

    خانیوال( نمائندہ باغی ٹی وی)

    اسی سلسلے میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر ایک جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔جلسے کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی ،ڈی پی خانیوال محمد علی وسیم ،چوہدری خالد جاوید آرائیں تھے ۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جناح لائبریری تا ٹی چوک ایک ریلی نکالی گئی جبکہ اس سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ بجانے کے بعد ریلی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ ریلی شرکا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا کی جانب سے انڈین مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔مقررین نے کہا کہ ہماری منزل کشمیر ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مقررین نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیر کے الحاق پاکستان کے ساتھ چاہتے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی ،ضلعی پولیس آفیسر محمد علی وسیم ،رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید آرائیں اور ایم پی اے فیصل اکرم خان نیازی بھی موجود تھے۔

  • صوبائی وزرا کے دھواں دھار دورے، عید کے انتظامات کا معائنہ

    صوبائی وزرا کے دھواں دھار دورے، عید کے انتظامات کا معائنہ

    خانیوال( نمائندہ باغی ٹی وی)صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حسنین بہادر خان دریشک نے اچانک عارضی مویشی منڈی کبیروالا کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیساتھ انتظامات چیک کئیے – اور منڈی میں بیوپاریوں ، خریداروں کے لئے سہولیات اور ان انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات پر اطیمنان کا اظہار کیا – صوبائی وزیر نے کاؤنٹرز برائے ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، طبی امداد پر بھی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی – صوبائی وزیر نے منڈی میں تعینات کئے جانے والے ٹائیگرز فورس رضا کاروں سے بھی ملاقات کی اور کورونا کیخلاف جنگ میں ان کے کردار کو سراہا-صوبائی وزیر منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں سے بھی ملے اور ان سے سہولیات بارے دریافت کیا-اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ بغیر ماسک کسی کو منڈی میں داخل نہ ہونے دیا جائے گی ہینڈ سینی ٹائزرز کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے – شہری کورونا کا پھلائو روکنے کے لئے منڈیوں میں داخلہ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں- اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا غلام مصطفی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی- ڈی جی لائیوسٹاک بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے-

  • لاک ڈاون میں نرمی ،بازاروں میں رش، تاجر خوشی سے نہال

    خانیوال( نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کے لاک ڈاون میں نرمی کے اعلان کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر حکومت پنجاب کے لاک ڈاون کے سختی کے اعلانات کے بعد تاجر اور طبقہ مایوس بھی تھے اور حکومت سے خفا بھی، جس کے بعد تاجر تنظمیوں کے دباو میں آکر حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی جس کے بعد بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا جبکہ دکاندار بھی حکومت کے فیصلے سے خوش نظر آتے ہیں۔

  • محکمہ صحت کی ٹیموں اور ڈرگ انسپکٹرز مختلف علاقوں کلینکس اور میڈیکل سٹور سیل

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر سرپرستی محکمہ صحت کی ٹیموں اور ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف علاقوں میں چینگ کے دوران عطائیوں کے 2 مزید کلینکس اور ایک میڈیکل سٹور سیل کردیا- تحصیل کبیروالا کے علاقہ گاموں والی باقر پور میں ڈرگ انسپکٹر نے عون ہسپتال پر چھاپہ مارا تو میٹرک پاس عطائی پریکٹس میں مصروف تھا جس کی دکان کو سیل کردیا گیا -ڈرگ انسپکٹر خانیوال نے اڈا کچی پکی کے علاقہ میں ایک موت گھر الرحمن میڈیکل سنٹر سیل کردیا جبکہ اسی علاقہ میں ہنزلہ میڈیل سٹور کی چینگ کے دوران ممنوعہ اور ایکسپائری ادویات برآمد ہونے پر میڈیل سٹور کو بھی سیل کردیا گیا- ڈرگ انسپکٹرز نے عطائیوں کے ہسپتالوں کے کیسز پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن جبکہ میڈیکل سٹور مالک کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوادیا – سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کو عطائیوں سے پاک کرنا ان کا مشن ہے کسی کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی –

  • مضرصحت اشیاء فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون شروع

    خانیوال (نمایندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع میں مضرصحت اشیاء فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون شروع کردیا- فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جی ٹی روڈ میاں چنوں بائی پاس پر واقع سپر سٹور جے مارٹ پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں مضر صحت و ایکسپائر دودھ ، ڈرنکس، چپس اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء پکڑی گئیں سپر سٹور پر صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے جبکہ فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز بھی ایک ہی جگہ رکھے گئے تھے اور ایکسپائرڈ اشیاء خوردونوش کا ریکارڈ بھی مرتب نہ کیا گیا تھا- فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سپر سٹور مالک کو موقع پر 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا- ڈپٹی کمشنر نے فوڈ اتھارٹی کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضر صحت اور ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے –

  • ٹڈی دل کا خطرہ ، سیکرٹری آرکائیو کا حفاظتی انتظامات کا جائزہ

    ٹڈی دل کا خطرہ ، سیکرٹری آرکائیو کا حفاظتی انتظامات کا جائزہ

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف نے انسداد کورونا ،ڈینگی ،گندم خریداری مہم اور ٹڈی دل کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک اور اے ڈی سی جی محمداختر منڈھیرا نے صوبائی سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں محکمہ صحت ،خوراک، مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔صوبائی سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لیے ایس او پیز پر پہلے ہی طرح عمل کیا جائے ۔گندم خریداری مہم آخری دانہ تک جاری رکھی جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم کا 76 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے ضلع میں ناجائز منافع خوری پر اب تک 20 دکانداروں کو گرفتار کرکے 16 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں اور 1248ناجائز منافع خوروں کو 24 لاکھ 58 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے ضلع میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے ،18 کو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے-

  • مبینہ پولیس مقابلہ،حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

    میاں چنوں نواحی علاقہ 135پندرہ ایل نیشنل ہائی وے پر لاش ملنے کا معاملہ۔ مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا،ذرائع. میاں چنوں مبینہ مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت تنویر لک کے نام سے ہوئی۔ورثہ نے موقع پر پہنچ کر نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا ، ورثہ نے بتایا کہ یہ چار دوست کھانا کھا کر واپس اپنے گھر 111پندرہ ایل جا رہے تھے کہ پولیس نے راستے میں فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان تنویر ہلاک ہو گیا ، جبکہ تنویر کے ساتھی رمضان کو پولیس گرفتار کر کے ساتھ لے گئ ۔باقی دو لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر نشانات مٹانے کے لیے مقتول کو 135سولہ ایل والے پھاٹک پر مار کر لاش کو سڑک کے دوسری جانب پھینک دی ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر نجف عباس نے اپنے موقف میں بتایا کہ رات کوئی پولیس مقابلہ نہیں ہوا۔ 135سولہ ایل نیشنل ہائی وے پر لاش کی اطلاع پر موقع پر آئے ہیں۔واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے

  • پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیاں، بھاری جرمانے عائد

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیاں، بھاری جرمانے عائد

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گراں فروشی منافع خوری پر کاروائیاں،3 قصابوں کو 30 ہزار جرمانہ عائد، ایک قصاب کو 7 دن کے لیے جیل بھجوا دیا، کاروائی کے خوف سے متعدد فرار،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد سے مختلف لوگوں کی شکایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مظہر کلیم نے خفیہ طور پر قصابوں کی دکانوں سے خریداری ک،گوشت مہنگا بیچنے پر ٹھٹھہ صادق آباد ،پل بتیس اور پل پنجو پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مظہر کلیم نے دو قصابوں کو دس ،دس ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ ایک کو سات دن کے لئے جیل بجھوا دیا گیا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائی کی اطلاع پر متعدد قصاب دکانیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،یاد رہے کہ باغی ٹی وی گران فروشی اور زخیرہ اندوزی کے خلاف متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتا رہتا ہے.

  • مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوگئے ادارے بے خبر ،شہری خوار

    مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوگئے ادارے بے خبر ،شہری خوار

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوگئے ادارے بے خبر ،شہری خوار،

    تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی سب تحصیل ٹھٹھہ صادق آباد کے مین بخاری بازار، موبائل مارکیٹ اور پیٹیاں والا بازار کے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں جن کی وجہ سے راہ گیروں اور اہلیان محلہ کے لئے مشکلقت بڑھ گئی ہیں حادثات کا خطرہ بھی موجود ہے جبکہ آبادی کے لئے سب سے زیادہ مسائل ہیں۔مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے مین ہولز کے اندر بچوں کے گرنے کے خدشات زیادہ ہیں۔اہلیان محلہ اور شہریوں نے متعلقہ اداروں اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اشیائے ضروریہ مہنگی ،انتظامیہ نے کمر کس لی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اشیائے ضروریہ مہنگی ،انتظامیہ نے کمر کس لی

    خانیوال( نمائندہ باغی ٹی وی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نچلی سطح تک آنے والے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی اور فروٹ منڈیوں میں بولی کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی ہے -اور ڈپٹی کمشنر روزانہ منڈی جاکر نرخوں کا جائزہ لے رہے ہیں – اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے چھٹی کے باوجود دوپہر کے وقت منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو نرخ مستحکم رکھنے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی- ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں کم نرخ کا فائدہ ہر صورت صارفین تک پہنچایا جائے ڈی پی او نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں-