Category: پاکستان

  • کشمیر کی آزادی کو اب کسی آئینی ترمیم سے نہیں روکا جا سکتا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت میں دیگر مذاہب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کشمیریوں کےساتھ ظلم ہو رہا ہے، کشمیریوں کا استحصال ہو رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکےعوام نےباریاں لینےوالوں کومستردکردیا، اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگانے والے آج افسردہ ہیں، 14اگست کوہم نےاپنی آزادی کادن کشمیریوں سےجوڑدیا، کشمیرکی اۤزادی کواب کسی اۤئینی ترمیم سےروکانہیں جاسکتا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، یوم سیاہ پاکستان میں ہی نہیں عالمی طورپربھی منایاجارہاہے، ملک بھرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے، وزیراعظم نےثابت کیاکشمیرکی آزادی کےبغیرپاکستان کی خوشیاں ادھوری ہیں، صحافی برادری عوام کی آواز ہے، یوم سیاہ کےموقع پر جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، پرس کلب پشاورنےبھارتی یوم بربادی منانےکافیصلہ کیا،

  • شجاع آباد 14اگست اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    شجاع آباد 14اگست اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد کے نواحی علاقہ بستی محمد پور میں قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن کی جانب سے 14اگست اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا اسٹیج کی صدارت ملک زاہد نے سنبھالی مہمان خصوصی میں شازیہ عباسی کھکھ صاحبہ ،حاجی صادق ملانہ ،چیئرمین میاں یعقوب بھٹی قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن ،ملک اللہ نواز وینس چیئرمین پاکستان سرائیکی پارٹی ۔ایسویسی ایٹ ایڈیٹر طحہ منیب صاحب باغی ٹی وی نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت فرما کر تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔بھارت نے کشمیر پے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں ہم کسی صورت بھی پاکستان کے ساتھ ایک نیا فلسطین نہیں بننے دیں گے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انہیں اپنے حق سے کوئی محروم نہیں سکتا ۔انشااللہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی کشمیر کی آزادی سنجیدہ مسئلہ ہے بھارت کو ہرصورت کشمیریوں کو ان کا حق واپس کرنا ہوگا ۔مقرر ین نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی مہم جوئی کی تو پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کو منہ توڑ دندان شکن جواب دیا جائے گا بھارت کو اب ہر صورت کشمیر کو آزادی دینا ہوگی بھارت اب کشمیری بھائیوں کو ان کے حق سے مزید محروم نہیں رکھ سکتا ۔تقریب میں قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن کی جانب سے میٹرک میں اول آنے والے طالب علموں کو اسناد پیش کی گئی اس تقریب میں نعت تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے چھوٹے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کر کے تقریب کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • پا کستان کے ہائ کمشنر کی برطانیہ کے وزیر سے گفتگو۔

    پا کستان کے ہائ کمشنر کی برطانیہ کے وزیر سے گفتگو۔

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر خارجہ اور کامن ویلتھ کے وزیر ڈاکٹر اینڈریو مورسن سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ملاقات کی اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ لندن سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی صورتحال کی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محمد نفیس زکریا نے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پر بھی روشنی ڈالی اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات پر مبذول کرائی، بھارت مقبوضہ وادی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظالمانہ اقدامات کے حوالہ سے ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور انٹرنیشنل پیپلز ٹریبیونل آن ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس ان کشمیر سمیت دیگر اداروں کی رپورٹوں کا حوالہ دیا۔ محمد نفیس زکریا نے برطانوی وزیر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرنے کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ نہتے اور معصوم کشمیریوں کے قتل عام کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہے اور اس حوالہ سے شدید تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد بھی دی۔

  • نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کرکےشہریوں کی زندگیوں کومحصور کردیاگیا، مقبوضہ وادی میں ہرگھرکےباہر بھارتی فوجی کھڑا ہے، مودی کوکشمیریوں کےجذبہ آزادی سےڈرلگتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارت چاہتاہےکہ خطےکےتمام معاملات وہ خوددیکھے، آج ثابت ہوگیاقائداعظم کادوقومی نظریہ سچ تھا، کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس50سال بعدہورہا ہے، سلامتی کونسل کااجلاس بلاناپاکستان کےلیےسفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن ہےلوگوں کوگھرسےنکلنےنہیں دیاجارہا،

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہاکہ پلوامہ حملے کےبعدپاکستان مخالف پروپیگنڈا کیاگیا، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی وجہ سے مودی کو حکومت ملی، پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے،

  • انڈیا کی مداخلت یا کچھ اور؟ زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ‌ کیوں‌ بلاک کر دیا گیا؟ اہم خبر

    انڈیا کی مداخلت یا کچھ اور؟ زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ‌ کیوں‌ بلاک کر دیا گیا؟ اہم خبر

    پاکستان کے معروف دانشور اور تجزیہ نگار زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ری پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے نامور تجزیہ نگار اور دانشور زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی سے متعلق آواز اٹھانے پر بند کر دیا گیا ہے تاہم جب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پاکستان میں ان کا اکاؤنٹ چل رہا ہے تاہم بھارت میں ان کے اکاؤنٹ کی Reach ختم کر دی گئی ہے جس کی بنیاد پر ری پبلک ٹی وی کی جانب سے یہ خبر دی گئی،

    واضح‌ رہے کہ بھارتی مداخلت کے نتیجہ میں ماضی میں بھی فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع پر کشمیر سے متعلق آواز بلند کرنے والوں کے ہزاروں پیچ اڑائے جاتے رہے ہیں، اب بھی صورتحال یہ ہے کہ برہان وانی شہید جسے کشمیری قوم کا ہیرو سمجھا جاتا ہے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگانے والوں کا اکاؤنٹ فوری بلاک کر دیا جاتا ہے. اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ فیس بک ہو یا ٹویٹر ان کی انتظامیہ میں بھارتیوں‌ کی بہت زیادہ مداخلت ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں‌کے حق میں آواز بلند کرنے والوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

  • مون سون بارشوں‌ کا دوبارہ آغاز، کراچی سے متعلق کیا کہتا ہے محکمہ موسمیات؟ اہم خبر

    مون سون بارشوں‌ کا دوبارہ آغاز، کراچی سے متعلق کیا کہتا ہے محکمہ موسمیات؟ اہم خبر

    محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کے تیسرے اسپیل کی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ہے،

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرکاکم سےکم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، سارادن موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے ، ہوائیں10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں،

  • گورنر اسٹیٹ بینک  کے بیان نے حوصلے دے دیئے ، وہ حوصلے والی بات کیا ہے ، جانیئے

    گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان نے حوصلے دے دیئے ، وہ حوصلے والی بات کیا ہے ، جانیئے

    گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔مرکزی بینک میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ معیشت کو متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن صورتحال بھی تبدیل ہورہی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کمزور ہے، بے روز گاری اور مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے لیکن معیشت بھی درست سمت کی جانب گامزن ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں اور اگر ہم اسی عزم کے ساتھ درست سمت میں جاتے رہے تو بہت جلد ترقی و خوشحالی سمیت حکومت کی جانب سے متعین تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔

  • عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس سال عید قربان پر 66 لاکھ 80 ہزار جانور قربان کیے گئے، گزشتہ سال کی نسبت قربانی کےجانوروں کی فروخت میں 20 فیصد کمی ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر 24 لاکھ گائے،32 لاکھ بکرے فروخت ہوئے، ملک بھر 10 لاکھ بھیڑیں اور 80 ہزار اونٹ فروخت ہوئے، لاہورشہر میں صرف 11 لاکھ جانور لائے گئے، اس سال گائے کی کھال کی قیمت 5 سو سے 9 سوروپے رہی،

    چیئرمین پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھیڑ کی کھال کی قیمت 50 روپے، اونٹ کی 400 روپے تک رہی، ٹیکسز کےباعث کیمیکل کی قیمت بہت زیادہ ہے، اس سال کراچی میں کھالوں کی بڑی تعداد ضائع ہوئی ہے،

  • یوم آزادی پر کشمیری پرچم تھامے بچوں کے رقص اور میوزک شو پر عوام شدید غصہ انتظامیہ کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں تفصیل دیکھیں

    یوم آزادی پر کشمیری پرچم تھامے بچوں کے رقص اور میوزک شو پر عوام شدید غصہ انتظامیہ کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں تفصیل دیکھیں

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی و یکجہتی کشمیر پروگرام ڈانس اور میوزک شو میں تبدیل۔
    بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں کا انتظامیہ کی موجودگی میں مقامی گانوں کے ساتھ زبردست ڈانس۔ عوام میں شدید غم و غصہ
    اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں ایسے پروگراموں سے کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔
    پشتون اور اسلامی کلچر ست متصادم اس شو کے زمہ داران کے خلاف تحقیقات کی جائے۔۔
    یوم آزادی کو سرکاری سطح پر کشمیریوں کے ساتھ یکجھتی کے طور پر منانا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ نے دشمن کے ناپاک عزائیم کی تکمیل کیلئے یہ شرمناک فعل کیا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

  • سورج جلال میں آگیا،لوگ سائے ڈھونڈنے لگے

    سورج جلال میں آگیا،لوگ سائے ڈھونڈنے لگے

    لاہور: عید ختم ہوتے ہی سورج نے بھی اپنا رنگ جمانا شروع کردیا . دن کے آغاز سے ہی گرمی نے شہریوں کو سائے ڈھونڈنے پر مجبور کردیا . تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ ختم ہوتے ہی باغوں کے شہر لاہور میں سورج کی تیز کرنوں نے گرمی کی شدت بڑھا دی۔

    ذرائع کے مطابق آج لاہور شہر میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری نڈھال ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم 26 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔